Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دورہ بھوٹان کے دو روزہ دورے سے واپسی کے بعد وزیر اعظم مودی اسپتال پہنچے

by Indian Times
13/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر۔۔۔۔۔12نومبر۔۔۔۔۔ سی این آئی۔۔۔۔۔۔۔ دورہ بھوٹان کے دو روزہ دورے سے واپسی کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لال قلعہ دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی ۔ا س موقعہ پر ایک بار پھر انہوں نے واضح کیا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے کے بعد بھوٹان سے واپس لوٹ آئیں جس دوران انہوں نے واپسی کے فورا بعد لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملنے کیلئے نئی دہلی کے لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال کا دورہ کیا۔ دہلی کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وزیر اعظم نریند مودی سیدھے ایل این جے پی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے کئی زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے اہلکاروں سے بات کی۔ متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے تعلق کے امکان کا حوالہ دیتے ہوئے تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی ہے۔ ابتدائی فرانسک رپورٹس بتاتی ہیں کہ دھماکے میں زیادہ تر متاثرین کے جسم کے اوپری حصے میں شدید چوٹیں آئیں، حالانکہ ان کے کپڑوں یا جسموں پر کوئی کرچ کے نشانات نہیں ملے۔ استعمال شدہ دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کی تصدیق لیبارٹری تجزیہ کے بعد کی جائے گی۔ اپنے بھوٹان کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ”گھناو¿نا فعل“ قرار دیا اور ذمہ داروں کے خلاف ”سخت ترین کارروائی“ کا یقین دلایا۔ انہوں نے تھمپو میں کہا کہ قوم غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

قصورواروں کو بخشانہیںجائے گا/نریندرمودی

Next Post

سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے پرعزم /لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے پرعزم /لیفٹنٹ گورنر

سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے پرعزم /لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS