Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لال قلعہ دھماکہ : وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اور جائزہ میٹنگ

by Indian Times
14/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر………. 13نومبر ……سی این آئی ……..دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے باہر خوفناک حملے کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک اور اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو واضح ہدایت دی کہ حملے میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہ جائے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب حالیہ دھماکے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ حملے کے بعد یہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں چوتھی اعلیٰ سطحی میٹنگ تھی ۔ اس جائزہ میٹنگ میں وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں حملہ سے متعلق تمام پہلوﺅں پر غور و خوض کیا گیا جس دوران امیت شاہ نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ اس حملے کی تہہ تک پہنچے اور ملوثین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ انہوںنے واضح کیا کہ جو بھی ملوث ہوگا ان کو کسی بھی صورتحال میںبخشا نہیں جانا چاہپئے ۔ خیال رہے کہ اس حملے میں اب تک، فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ تین ڈاکٹروں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔مرکزی ملزم ڈاکٹر عمر نبی کی شناخت ہنڈائی i20 کار کے پہیوں کے پیچھے والے شخص کے طور پر ہوئی ہے جس سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی جگہ سے جمع کیے گئے نمونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ گاڑی ڈاکٹر عمر نبی چلا رہے تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لال قلعہ دھماکہ : بلال نامی ایک اورشہری زخمی LNJP ہسپتال میں دم توڑ گیا

Next Post

ٹی بی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی قابل ذکر رفتار حاصل کر رہی ہے: پی ایم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

ٹی بی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی قابل ذکر رفتار حاصل کر رہی ہے: پی ایم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS