Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لال قلعہ دھماکہ : بلال نامی ایک اورشہری زخمی LNJP ہسپتال میں دم توڑ گیا

by Indian Times
14/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…۳۱، نومبر….جے کے این ایس….. اس ہفتے کے اوائل یعنی پیرکی شام کو لال قلعہ کے قریب دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر13 ہو گئی جب ایک اور زخمی شخص نے نئی دہلی کے ایل این جے پی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔جے کے این ایس کے مطابق دہلی پولیس نے بتایاکہ بلال کی موت کی اطلاع جمعرات کی صبح ہسپتال سے ملی۔حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم دن کے بعد کیا جائے گا۔بلال کی موت کے بعد پیر کی شام لال قلعہ کے قریب ہونے والے انتہائی شدت کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے، جب کہ متعدد افراد زیر علاج ہیں۔اس دوران دہلی دھماکہ کیس کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے ایک حصہ کے طورپر کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK)کی ٹیموںنے کشمیر بھر میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔حکام نے بتایا کہ کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے جمعرات کو وادی کشمیر میں تقریباً 13 مقامات پر دہلی دھماکہ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی لی۔انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی ونگ کےساتھ مل کر متعدد جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ تلاشیاں دہلی دھماکہ کیس کی جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران کچھ گرفتاریوں اور بازیابیوں کی توقع ہے۔اس دوران دہشت گردی کا ماڈیول سے جڑے افرادکی تلاش کے سلسلے میں پولیس وفورسزنے کشمیر میں پوچھ گچھ کےلئے10 افراد کو اٹھایا۔حکام کے مطابق ’وائٹ کالر دہشت گردی‘ ماڈیول کیس کے سلسلے میں کشمیر کے مختلف حصوں سے 3 سرکاری ملازمین سمیت تقریباً10 افراد کو پوچھ گچھ کےلئے اٹھایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے رات بھر چھاپوں کے دوران مشتبہ افراد کو اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اضلاع سے حراست میں لیا۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کیا ہے۔ پیر کو دہلی دھماکے کے بعد وادی میں13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے کچھ نے پچھلے ایک سال میں ترکی کا دورہ کیا تھا۔جب کہ ڈاکٹروں سمیت7 افراد کو دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار کی برآمدگی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے، تفتیش کاروں نے اب تک200 سے زائد افراد سے وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ماڈیول کو دہشت گردوں کے دو اوور گراو¿نڈ کارکنوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر دریافت کیا گیا تھا جنہیں پولیس نے اس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا تھا۔ماڈیول کو دہشت گردوں کے2اوور گراو¿نڈ کارکنوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر دریافت کیا گیا تھا جنہیں پولیس نے اس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لال قلعہ دھماکہ : بلال نامی ایک اورشہری زخمی LNJP ہسپتال میں دم توڑ گیا

Next Post

لال قلعہ دھماکہ : وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اور جائزہ میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بل پیش کیے

لال قلعہ دھماکہ : وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اور جائزہ میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS