سری نگر….۳۱، نومبر….جے کے این ایس اس…. ہفتے کے اوائل یعنی پیرکی شام کو لال قلعہ کے قریب دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر13 ہو گئی جب ایک اور زخمی شخص نے نئی دہلی کے ایل این جے پی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔جے کے این ایس کے مطابق دہلی پولیس نے بتایاکہ بلال کی موت کی اطلاع جمعرات کی صبح ہسپتال سے ملی۔حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم دن کے بعد کیا جائے گا۔بلال کی موت کے بعد پیر کی شام لال قلعہ کے قریب ہونے والے انتہائی شدت کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے، جب کہ متعدد افراد زیر علاج ہیں۔اس دوران دہلی دھماکہ کیس کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے ایک حصہ کے طورپر کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK)کی ٹیموںنے کشمیر بھر میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔حکام نے بتایا کہ کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے جمعرات کو وادی کشمیر میں تقریباً 13 مقامات پر دہلی دھماکہ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی لی۔انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی ونگ کےساتھ مل کر متعدد جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ تلاشیاں دہلی دھماکہ کیس کی جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران کچھ گرفتاریوں اور بازیابیوں کی توقع ہے۔اس دوران دہشت گردی کا ماڈیول سے جڑے افرادکی تلاش کے سلسلے میں پولیس وفورسزنے کشمیر میں پوچھ گچھ کےلئے10 افراد کو اٹھایا۔حکام کے مطابق ’وائٹ کالر دہشت گردی‘ ماڈیول کیس کے سلسلے میں کشمیر کے مختلف حصوں سے 3 سرکاری ملازمین سمیت تقریباً10 افراد کو پوچھ گچھ کےلئے اٹھایا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے رات بھر چھاپوں کے دوران مشتبہ افراد کو اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اضلاع سے حراست میں لیا۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کیا ہے۔ پیر کو دہلی دھماکے کے بعد وادی میں13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے کچھ نے پچھلے ایک سال میں ترکی کا دورہ کیا تھا۔جب کہ ڈاکٹروں سمیت7 افراد کو دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار کی برآمدگی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے، تفتیش کاروں نے اب تک200 سے زائد افراد سے وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ماڈیول کو دہشت گردوں کے دو اوور گراو¿نڈ کارکنوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر دریافت کیا گیا تھا جنہیں پولیس نے اس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا تھا۔ماڈیول کو دہشت گردوں کے2اوور گراو¿نڈ کارکنوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر دریافت کیا گیا تھا جنہیں پولیس نے اس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا تھا۔






