Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کیلئے سنگل وِنڈو سسٹم کا کیاآغاز 

by Indian Times
15/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے حکومتی کام کاج میں اِنتظامی کارکردگی اور شفافیت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے تحت باقاعدہ طور پر سنگل وِنڈو سسٹم فار ریکروٹمنٹ رولز (آر آرز) کا آغاز کیا۔اِس آغازی تقریب میں سینئر اِنتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور یہ اقدام جموں و کشمیر کے تمام محکموں میں ریکروٹمنٹ رولز کی تشکیل، ترمیم اور بروقت منظوری کو آسان بنانے کے لئے ایک بڑی حکومتی اصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے بات کرتے ہوئے اِس اقدام کو ایک منفرد اور تبدیلی لانے والا اقدام قرار دیا جو ریکروٹمنٹ رولز کے انتظام کے پورے عمل میں یکسانیت، کارکردگی اور بہتر نگرانی لانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ نیا نظام نہ صرف محکمانہ ورک فلو کو آسان بنائے گا بلکہ اِس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ ہر مرحلے کو ٹریک کیا جائے اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔اَتل ڈولو نے نوڈل اَفسران اور دیگر محکمہ جاتی عملے کی صلاحیت سازی اور مخصوص تربیت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نئے نظام کے مو¿ثر کام کو ممکن بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے اِی۔آفس نیٹ ورک کے ساتھ اس کے انضمام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی جس سے ڈیجیٹل پروسسنگ، بہتر شفافیت اور محکمہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر کیڈر کے موجودہ تمام ریکروٹمنٹ رولز کو پورٹل پر دستیاب کرنا شفافیت اور آسان رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے۔اُنہوں نے اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ اور بی آئی ایس اے جی۔این کی جانب سے وقت پر پلیٹ فارم تیار کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمانہ پروموشن کمیٹیوں (ڈِی پی سیز) کے انعقاد کے لئے اسی طرح کے ڈیجیٹل سسٹم پر کام شروع کریں جس میں ملازمین کی سنیارٹی لسٹ بھی شامل ہوںتاکہ بروقت ترقیوں کو یقینی بنایا جا سکے اور اِنتظامی تاخیر کو روکا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ شبنم کاملی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا سنگل وِنڈو سسٹم ریکروٹمنٹ رولز کے پورے عمل کو ڈیجیٹل طور پر ٹریس ایبل بناتے ہوئے نمایاں طور پر آسان کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بھرتی سے متعلقہ فیصلوں میں وضاحت، جوابدہی اور معیاری کاری لائے گا اور توقع ہے کہ تاخیر کو کم کرے گا، قانونی چارہ جوئی کو کم کیا جائے گا اور تمام کیڈروںکے ملازمین کے لئے بروقت کیریئر کی ترقی کو یقینی بنائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اَقدام حکومت کے اس ویژن کے مطابق ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اِنتظامی اصلاحات کو فروغ دیا جائے۔دوران تقریب بتایا گیا کہ نیا پورٹل اِی۔آفس کے ساتھ منسلک ہوگا، ہر مرحلے کے لئے مقررہ ٹائم لائنز اور زیادہ سے زیادہ 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے تاکہ وقت کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔ یکسانیت اور اِستعمال میں آسانی کے لئے تمام محکموں میں معیاری فارمیٹس کو اَپنایا جائے گا۔اِس کے علاوہ ایک مضبوط صلاحیت سازی پروگرام تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ہر محکمہ میں مقررہ نوڈل اَفسران کو تربیت دی جا سکے اوریوٹی حکومت کے تمام محکموں میں نظام کے مو¿ثر اور کامیاب عمل آوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹی بی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی قابل ذکر رفتار حاصل کر رہی ہے: پی ایم مودی

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر سکمز نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقعہ پر واکتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر سکمز نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقعہ پر واکتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

صوبائی کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر سکمز نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقعہ پر واکتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS