Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

صوبائی کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر سکمز نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقعہ پر واکتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Indian Times
15/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو….عالمی یومِ ذیابیطس کے موقعہ پر ذیابیطس سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور صحت مند طرزِ زِندگی کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ واکتھون کا صوبائی کمشنرکشمیر انشل گرگ اور ڈائریکٹرسکمز و ای او ایس جی پروفیسر محمد اشرف گنائی نے سری نگر کے مشہورِ زمانہ گھنٹہ گھرسے مشترکہ طور پر جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر سکمزکے سینئر فیکلٹی ممبران، ہیڈ شعبہ اطفال سرجری و ایسو سی ایٹ ڈین سٹوڈنٹ ویلفیئرپروفیسر نثار احمد بٹ اور ہیڈ آف ایمرجنسی میدیسن پروفیسر ابرار احد وانی موجود تھے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکمز کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات بیماری کی جلد روکتھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی شمولیت ایسے بیداری پروگراموں میں نہایت ضروری ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی ذیابیطس کی شرح پر قابو پایا جا سکے۔اُنہوں نے لوگوں میں ذیابیطس کے اسباب کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ڈائریکٹرسکمز سے کہا کہ وہ ہائی رسک مریضوں کی نشاندہی کرکے انہیں طبی اِمداد فراہم کریں۔اس موقعہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکمزنے کہا کہ مقامی آبادی کا ایک بڑا حصہ ذیابیطس سے متاثر ہے جس سے مسلسل عوامی بیداری کی ضرورت مزید نمایاں ہو جاتی ہے۔ پروفیسر اشرف نے ابتدائی روکتھام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ذیابیطس کو بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ سنگین پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا ،” لوگوں کو صحت مند طرزِ زِندگی اَپنانے کی ضرورت ہے۔“اور اُنہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں ذیابیطس کی شرح دیہی علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فعال طرزِ زِندگی اور صحت مند غذائی عادات اختیار کریں۔اُنہوں نے پروفیسر ریاض مسگر اور ڈاکٹر اعجازکی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔واکتھون کے بعد، جوگرز پارک راجباغ میں ایک سکریننگ کیمپ کا اِنعقاد کیا گیا جہاں سکمز کے ماہرین نے تقریباً 300 افراد کی سکریننگ کی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ 40 سے 45 برس کی عمر کے 20 شرکا¿ میں نئی ذیابیطس کی تشخیص ہوئی جو کہ اس بیماری کے بوجھ میں اضافے کو ظاہر کرتاہے۔ تشخیص شدہ افراد کو مزید تشخیص اور علاج کے لئے شعبہ اینڈوکرائنولوجی سکمز سے رابطے کی ہدایت دی گئی۔تقریب کے دوران عوام الناس کی کونسنگ کی گئی اور انہیں ذیابیطس سے بچاﺅ، بروقت تشخیص اور طرزِ زِندگی میں تبدیلی سے متعلق معلوماتی پمفلٹ بھی فراہم کئے گئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کیلئے سنگل وِنڈو سسٹم کا کیاآغاز 

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مٹھی میں نئے رہائشی بلاک کا کیا اِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مٹھی میں نئے رہائشی بلاک کا کیا اِفتتاح

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مٹھی میں نئے رہائشی بلاک کا کیا اِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS