Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مٹھی میں نئے رہائشی بلاک کا کیا اِفتتاح

by Indian Times
15/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو…. وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے مٹھی میںرہائشی فلیٹوں کے ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا اِفتتاح کیاجو اَپنے ملازمین کے لئے حکومت کے ہاو¿سنگ بنیاد ی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے رسمی طور پر رِبن کاٹ کر اس سہولیت کا باقاعدہ اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹس طارق حسین گنائی، ڈِپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس جموں ڈاکٹر وِکاس شرما اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔مٹھی کا نیا بلاک گراو¿نڈ پلس6 منزلوں کے ڈھانچے کے طور پر بنائے گئے ایک کمرے والے 28 رہائشی فلیٹوں پر مشتمل ہے۔ ہر کمپیکٹ یونٹ میںایک بیڈروم، لابی،لیونگ ائیریا، کچن اور واش روم شامل ہیںجو لاگت کی کفایت اور زیادہ سے زیادہ جگہ کے اِستعمال کو یقینی بناتے ہوئے ملازمین کی رہائشی ضروریات کو مو¿ثر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مختلف فلیٹوں کا معائینہ کیا، ان کی خوبصورتی کی سراہنا کی اور تعمیر میں جگہ کے مو¿ثر اِستعمال پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ سرکاری ملازمین کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔بریفنگ کے دوران ڈی جی اسٹیٹس طارق حسین گنائی نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اِس منصوبے کو فنکشنل ڈیزائن، سٹرکچرل سیفٹی اور افورڈیبلٹی پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پرانی رہائشی کالونیوں کو مرحلہ وار جدید بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس جموں ڈاکٹر وِکاس شرما نے وزیر اعلیٰ کو لے آو¿ٹ، سہولیات اور موجودہ نگرانی کے طریقہ کار کے بارے میں بریف کیا تاکہ معیار کی ضمانت اور مستقبل کے ہاو¿سنگ یونٹوںکی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی رہائشی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ملازمین کے لئے محفوظ اورمنصوبہ بند رہائش تک رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا،”ہمارا مقصد یہ ہے کہ حکومتی رہائش میں موجود خلا کو جدید اور ملازمین کے لئے دوستانہ رہائشی جگہیں بنا کر پورا کیا جائے تاکہ جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں ملازمین کے لئے بہترین رہائشی سہولیات میسر آئیں۔“وزیر اعلیٰ نے بعد میں احاطہ امر سنگھ اور سروال میں جاری 56 دو کمروں پر مشتمل رہائشی فلیٹوں کی جاری تعمیر کا بھی معائینہ کیا۔ یہ گراو¿نڈ پلس 6 فلورز کی عمارتیں دو بیڈروم، لابی،لیونگ ائیریا، کچن اور دو واش روموںپر مشتمل ہیں جو فیملیوںکے ساتھ ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل دسمبر 2025 میں متوقع ہے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ دستیاب اراضی کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے، تعمیرات میںاعلیٰ جمالیاتی معیار کو برقرار رکھیںاور پرانے اور غیر محفوظ کوارٹروں کو مرحلہ وار ہٹا کر نئے اور بہتر رہائشی سہولیات کے لئے جگہ فراہم کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مشاہدہ کیا کہ مٹھی، احاطہ امر سنگھ اور سروال میں بننے والے مشترکہ 84 رہائشی یونٹوں سے سرکاری رہائش کی کمی کو کافی حد تک کم کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اِس بات پرزور دیا کہ یہ اقدامات موجودہ ہاو¿سنگ کے خلاکو ختم کرنے، ملازمین کے لئے جدید اور بہتر رہائشی ماحول فراہم کرنے اور مختلف ملازمین کے زمروں میں رہائشی سہولیات کے منصفانہ اور برابر تقسیم کو فروغ دینے کے لئے ہیں۔اُنہوں نے اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی سراہنا کی اور سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے عوامی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر سکمز نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقعہ پر واکتھون کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

معاشرے کی اجتماعی کارروائی دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی/لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
معاشرے کی اجتماعی کارروائی دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی/لیفٹنٹ گورنر

معاشرے کی اجتماعی کارروائی دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی/لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS