Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہینڈی کرافٹس محکمہ 20 نومبر سے سری نگر میں تین روزہ آرٹیزن کارنیول کا اِنعقاد کرے گا

by Indian Times
18/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لوم اپنے بھرپور ’ اَپنے کاریگروں کو جانیں‘ مہم کو جاری رکھتے ہوئے تین روزہ ’آرٹیزن کارنیول‘ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے جو وادی¿ کشمیر کی لازوال دستکاریوں اور ثقافتی ورثے کا رنگا رنگ جشن ہوگا۔ یہ کارنیول چناروں سے ڈھکے شیر کشمیر پارک سری نگر میں 20 سے 22 نومبر تک منعقد ہوگا۔’سول فل کشمیر‘ برانڈنگ اقدام کے تحت ہونے والے اس اہم تین روزہ ایونٹ میں وادی بھر سے زائد اَز30 ماسٹر آرٹسٹ حصہ لیں گے جو کشمیری ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کی بہترین مصنوعات ایک ہی چھت کے نیچے پیش کریں گے۔محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لوم کشمیر کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ زائرین کو کشمیری کاریگروں کے ’سنہری ہاتھوں‘ سے تیار کردہ منفرد دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات دیکھنے کو ملیں گی جن میں شلپ گرو، پدم شری ایوارڈ یافتگان اور نیشنل و یو ٹی ایوارڈ یافتہ فنکار شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سوزنی اور کریول کڑھائی، پشمینہ و کانی بُنائی، پیپر ماشی ، تانبہ کاری (کندکاری)، وِلو ورک، ٹویڈ سازی جیسے روایتی فنون کے لائیو ڈیموز پیش کئے جائیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میٹ دی ماسٹرز‘ کے اِستفساری سیشن بھی ایونٹ کی ایک اور خاص بات ہوگی۔آرٹیزن کارنیول دراصل بڑے پیمانے پر جاری ’سول فل کشمیر‘ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد وادی کے قدیم و لازوال دستکاری ورثے کو زندہ رکھنا، فروغ دینا اور ہنرمندوں کو دیرپا مارکیٹ مواقع فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا، ”کشمیر کی دستکاریاں صرف مصنوعات نہیںبلکہ سنہری ہاتھوں سے بنی ہوئی صدیوں پرانی داستانیں ہیں۔ یہ کارنیول اُن کاریگروں کو ہماراخراجِ تحسین ہے جو آج بھی ان روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور تمام فنونِ لطیفہ کے شائقین کو کشمیر کی اصل روح کو جاننے کی دعوت ہے۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے مینڈھر میں کلیدی شہری و سیاحتی منصوبوں کا آغاز کیا

Next Post

سکینہ اِیتو کا کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم میں قیادت کی ترقی کے قومی ورکشاپ سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سکینہ اِیتو کا کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم میں قیادت کی ترقی کے قومی ورکشاپ سے خطاب

سکینہ اِیتو کا کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم میں قیادت کی ترقی کے قومی ورکشاپ سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS