Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد/ امیت شاہ

by Indian Times
18/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /17نومبر / سی این آئی / وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنا حکومت کا اجتماعی عزم ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دہلی دھماکے کے مجرموں کو پاتال کی گہرائی سے بھی نکالیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کو ملک کے عدالتی نظام کے سامنے لایا جائے گا اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی دھماکے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کا عزم کیا اور زور دے کر کہا کہ مجرموں کو پاتال کی گہرائی سے بھی تلاش کیا جائے گا اور انہیں سخت ترین سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔شمالی زونل کونسل (این زیڈ سی) کی 32ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنا حکومت کا اجتماعی عزم ہے“۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اب تک کے ٹریک ریکارڈ کے مطابق دہلی بم دھماکے کے مجرموں کا پتہ ” پاتال “سے بھی نکالا جائے گا، ملک کے عدالتی نظام کے سامنے لایا جائے گا اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی۔اجلاس کے آغاز میں لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے اور جموں و کشمیر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔ انہوں نے کہا ”زونل کونسلیں ڈائیلاگ، تعاون، ہم آہنگی، اور ‘پالیسی ہم آہنگی’ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ان کونسلوں کے ذریعے کئی قسم کے مسائل حل کیے گئے ہیں“۔شاہ نے کہا کہ اس وقت بھی کئی مسائل ہیں، جیسے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں فوری انصاف کو یقینی بنانے میں تاخیر، غذائی قلت اور سٹنٹنگ، جن سے ملک کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس (FTSC) کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکینہ اِیتو کا کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم میں قیادت کی ترقی کے قومی ورکشاپ سے خطاب

Next Post

فریدآباد میں کشمیری طلبہ اور کرایہ داروں سے پوچھ تاچھ ، مزید چھان بین جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
فریدآباد میں کشمیری طلبہ اور کرایہ داروں سے پوچھ تاچھ ، مزید چھان بین جاری

فریدآباد میں کشمیری طلبہ اور کرایہ داروں سے پوچھ تاچھ ، مزید چھان بین جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS