Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے چارہ کی پیداوار ، ایکو ٹورازم اور جنگلات کی بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت دی

by Indian Times
20/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو…..چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے فاریسٹ ، ایکالوجی اینڈ انوائیرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک جامع جائیزہ اجلاس منعقد کیا تا کہ اس کے مجموعی کام کاج کا جائیزہ لیا جائے اور جموں و کشمیر بھر میں جاری اہم تحفظ ، حفاظت اور ترقیاتی اقدامات کا جائیزہ لیا جائے ۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری فاریسٹ ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اور محکمہ کی مختلف ونگز کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز پر چیف سیکرٹری نے چراگاہوں میں چارے کی دستیابی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ چارے کی پیداوار کا براہ راست تعلق جانوروں ، بھیڑ بکری پالنے اور ڈیری سیکٹرز کی ترقی سے ہے ۔ انہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ تمام ممکنہ جنگلاتی علاقوں میں چارہ کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے ٹارگٹڈ اقدامات کئے جائیں ۔ ایکو ٹورازم کو نئی رفتار دینے پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر کا فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ایسے قیمتی اثاثوں کا مالک ہے جنہیں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ موجودہ انفراسٹرکچر کو جدید سیاحتی معیاروں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور سیاحتی سیزن کے دوران ان سہولیات کا بھر پور استعمال یقینی بنایا جائے تا کہ محکمہ کیلئے خاطر خواہ آمدنی پیدا ہو سکے ۔ انہوں نے کیرالہ ، شمال مشرقی علاقوں اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں کے کامیاب ایکو ٹورازم ماڈلز کا مطالعہ کرنے اور انہیں اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر اپنی وسیع ماحولیاتی تنوع کی بدولت اگر پائیدار طریقے سے ترقی دی جائے تو ایک سرکردہ ایکو ٹورازم منزل بننے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے ۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے پیر کی گلی اور ٹنگڈار جیسے مخصوص علاقوں کی نشاندہی کی جن کو فوری ماحولیاتی مداخلت کی ضرورت ہے تا کہ وہاں دوبارہ ہریالی بحال کی جا سکے ۔ بڑے منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جمبو زو اور کشتواڑ ہائی الٹی ٹیوڈ نیشنل پارک کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے تمام زیر التوا کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دوران کمشنر سیکرٹری جنگلات نے محکمہ کی کارکردگی کا ایک تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کے وفد کی لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

وزیر اعلیٰ نے پامپور میں آٹو میٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے پامپور میں آٹو میٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ نے پامپور میں آٹو میٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS