Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے اوڑی میں اِنڈور سٹیڈیم اور ٹی ایس او آفس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
21/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اُوڑی۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ،ٹرانسپورٹ ، سائنس و ٹیکنالوجی ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے اُوڑی کے سرحدی علاقے میںبنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم میں آج دو اہم عوامی ترقیاتی پروجیکٹوں’انڈور سٹیڈیم اور ٹی ایس او آفس بلڈنگ‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس موقعہ پررُکن قانون سا ز اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع، سینئر ڈِسٹرکٹ اَفسران، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)ڈویژن اوڑی کے اَفسران ، بلدیاتی اِداروں کے نمائندگان اورمقامی لوگ موجود تھے۔وزیرموصوف نے دُور دراز اور سرحدی علاقوں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا، ” اِنڈور سٹیڈیم میں جدید سہولیات ہوں گی جیسے کہ کثیرالمقاصد انڈر کورٹس، سیٹنگ گیلریز، چینجنگ رومز، آرام گاہیںکے علاوہ نوجوانوں اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے تربیت اور کوچنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔“اُنہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ اُوڑی کے نوجوانوں کے لئے ایک اہم سنگِ میل ہےجنہوں نے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں مسلسل ہنر اور جوش کا مظاہرہ کیا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے کہ دور دراز علاقوں کا کھیلوں کابنیادی ڈھانچہ شہری مراکز کے برابر ہو۔اُنہوں نے کہا،”ہمارے نوجوان جغرافیہ سے قطع نظر بہترین مواقع کے مستحق ہیں۔ یہ انڈورسٹیڈیم نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور فِٹنس کو بھی پروان چڑھائے گا۔“بعد میں وزیر ستیش شرما نے طویل عرصے سے زیر اِلتوا¿ ٹی ایس اوکی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس سے خوراک، شہری رسدات و اَمورصارفین محکمہ کے کام کاج میں سہولیت آئے گی۔اُنہوںنے کہا کہ ٹی ایس او آفس کے قیام سے لوگوں کے لئے ضروری خدمات تک رسائی آسان ہوگی اور محکمانہ کارروائیوں میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔وزیر موصوف نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ اوڑی جیسے سرحدی علاقوں کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی بااختیار بنانے کے معاملے میں حکومت کی طرف سے توجہ دی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے اوڑی کو اس کے موسمی فائدے کے پیش نظر ہر موسم میں کھیلوں کے لئے ترقی یافتہ مقام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور لوگوں کو یقین دِلایا کہ دونوں منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں گے۔اُنہوںنے کہا، ”معیاری معیار کی سخت نگرانی کی جائے گی اور محکمے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے بچنے کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں گے۔ اِس کے علاوہ اُوڑی کے لئے اضافی ترقیاتی کام بھی زیر غور ہیں۔“رُکن قانون ساز اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع نے وزیر ستیش شرما کی اوڑی کی ترقی پر مسلسل توجہ دینے کے لئے سراہنا کی اور کہاکہ یہ منصوبے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور اِنتظامی سہولیات میں اہم خلا کو دور کریں گے۔ اوڑی کے نوجوان اور شہری ان ترقیات سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے لیاجموں وکشمیر میں بڑی شاہراہوں اور ٹنلوں کی پیش رفت کا جائزہ

Next Post

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے رسا جاویدانی میموریل لٹریری ایوارڈ حاصل کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سپیکر قانون ساز اسمبلی نے رسا جاویدانی میموریل لٹریری ایوارڈ حاصل کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے رسا جاویدانی میموریل لٹریری ایوارڈ حاصل کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS