Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہندوستانی فوج کی بے لوث خدمت اور عظیم قربانیوں پر مجھے فخر ہے ۔ لفٹینٹ گورنر سنہا

by Indian Times
23/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…. انفو…..لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا کہ ” مجھے ہندوستانی فوج کی بے لوث خدمت اور عظیم قربانیوں پر فخر ہے جو اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت ہے ۔ فوج نے جموں و کشمیر یونین ٹیر ٹری میں پائیدار امن اور مجموعی ترقی کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ “ وہ کمانڈ ہسپتال ناردرن کمانڈ اودھمپور میں سابق فوجیوں ، ویر ناریوں اور شہریوں کیلئے منعقد کردہ میگا آئی کیمپ ” آپریشن درشٹی “ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ چار روزہ طویل کیمپ کے دوران دہلی کے آرمی ہسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل سے آئے پیشہ ور ماہرین چشم کی ٹیم نے موتیا بند کے آپریشن انجام دئیے ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے شمالی کمانڈ ، مسلح افواج کی میڈیکل سروسز ، آرمی ہسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل دہلی اور کیمپ سے منسلک پیشہ ور میڈیکل ٹیم کی زبردست تعریف کی کہ انہوں نے قوم کے سامنے انسانیت کے اعلیٰ ترین مثالیں قائم کی ہیں ۔ انہوں نے آرمی ہسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل دہلی کے مشہور ماہر چشم برگیڈئیر ڈاکٹر سنجے مشرا کی بھی معاشرے کیلئے بے لوث خدمت پر خوب داد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” بے خوف سپاہی اور مخلص افسر بنانے کیلئے قائدانہ صلاحیتیں بہت ضروری ہیں جو آگے آگے چل کر قیادت کریں اور اپنی مثال خود قائم کریں ۔ یہ کیمپ ایسی ہی قیادت کی دلیل ہے جو کمیونٹیز کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے رہی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے سب سے اپیل کی کہ وہ آنکھیں عطیہ کرنے میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی اس عظیم الشان مقصد کیلئے ترغیب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ بینائی سے متعلق امراض کے بارے میں آگاہی کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے اور آنکھوں کی دیکھ بھال کے بارے میں اہم رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں اس قسم کے کیمپس ان کمزور لوگوں تک پہنچتے ہیں جو اکثر اپنی آنکھوں کی بیماریوں سے بے خبر ہوتے ہیں یا علاج کیلئے ضروری آمدنی اور وسائل نہیں رکھتے ، اس طرح ان تک براہ راست انتہائی ضروری علاج پہنچایا جا رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے بہادر بھارتی مسلح افواج کے اہلکاروں کی بھی ستائش کی جن کی نڈر بہادری اور قربانیوں کی بدولت سیکورٹی خطرات کا کامیابی سے مقابلہ کیا جا رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہماری عظیم قوم پرامن بقائے باہمی ، باہمی ہم آہنگی اور دوستی کے اصولوں کیلئے پختہ عہد ہے ۔ آج بھارت کو اپنی طاقت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ قوم کے بہادر مسلح افواج اس کی بہادری کے ایک زبردست گواہ کے طور پر کھڑے ہیں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے زور دیا کہ مسلح افواج کو تیزی سے بدلتے ہوئے سیکورٹی ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنا اور چوکس رہنا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” دشمن امن کو تہس نہس کرنے اور بھارت کی ترقی کو روکنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے ۔ حال ہی میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک پین انڈیا دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے اسے نیست و نابود کر دیا جو ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی ایک سیریز کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا ۔ ایسی صورتحال میں ہمیں قوم کا وقار برقرار رکھنے ، سرحدوں کی حفاظت کرنے اور اتحاد و سالمیت کو محفوظ کرنے کیلئے چوکس رہنا چاہئیے ۔ “ وزیر دفاع مسٹر راج ناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اپندر دویدی نے بھی ویڈیو پیغامات کے ذریعے ناردرن کمانڈ ، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اور اس نیک کام سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر آنکھوں کی دیکھ بھال پر ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا ۔ کیمپ نے جموں و کشمیر کے دور دراز اضلاع بشمول اودھمپور ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ اور رام بن کے رہائشیوں کو طبی سہولیات فراہم کیں ، جہاں ایک ہزار سے زائد افراد کا طبی معائینہ کیا گیا اور 300 سے زیادہ آپریشنز کئے گئے ۔ تقریب میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے رہنما مسٹر سنیل شرما ، جی او سی ان سی ناردرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل پرتک شرما ، ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز سرجن وائس ایڈمرل آرتی سرین ،ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز ( آرمی ) لفٹینٹ جنرل سی جی مورلیدھرن ، بریگیڈئیر ڈاکٹر سنجے مشرا ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، سینئر افسران ، سابق فوجی ، ویر ناریاں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنرنے اودھمپور میں انڈو تبتی بارڈر پولیس کے 64 ویں قیامِ دن کی تقریبات میں شرکت کی 

Next Post

مرکز نے مالی سال 2025-26 کےلئے جموں و کشمیر میںMGNREGAکے کام کی حد بڑھا کر150 دن کردی:LGنے کیا اقدام کا خیر مقدم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے کولگام میں’ ویشو لٹریری فیسٹول‘ کا اِفتتاح کیا 

مرکز نے مالی سال 2025-26 کےلئے جموں و کشمیر میںMGNREGAکے کام کی حد بڑھا کر150 دن کردی:LGنے کیا اقدام کا خیر مقدم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS