Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریڈ فیئر ۔2025 میں جموںوکشمیر ڈے کا اِفتتاح ورثے اور کاروباری جذبے کی تقریب

by Indian Times
25/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی/24نومبر /انفو/ 44ویں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف)۔ 2025 میں جموں و کشمیر پویلین میں آج اس وقت جوش و خروش کا ماحول تھا جب وہاں جموں و کشمیر ڈے نہایت شان و شوکت سے منایا گیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی اور دِلکش ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی جس نے خطے کے بھرپور خوبصورتی کو اُجاگر کیا۔پویلین میں منعقدہ تقریب نے سینئر افسران اور نمائندگان کواِکٹھاکیا جنہوں نے اِس موقعہ کو فخر اور بھرپور جوش کے ساتھ منایا۔اِفتتاحی خطاب کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی اوسدرشن کمار نے جموں و کشمیر کی منفرد ثقافتی و معاشی عظمت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے ثقافتی ورثے اور تجارت میں نمایاں شراکت کے لئے خطے کے کاریگروں اور کاروباری اَفراد کی سراہنا کی۔یہ بات نوٹ کی گئی کہ جموں و کشمیر پویلین مستند دست کاری اور کاروباری جذبے کی علامت ہے۔ آنے والے مہمانوں خطے کے خزانوں کا تجربہ کرنے کی ترغیب دی گئی جس میں عالمی شہرت یافتہ دستکاری، پریمیم ہینڈ لومز اور غیر معمولی زرعی اور باغبانی کی مصنوعات شامل ہیں۔ایف اے،سی اے او جے کے ٹی پی او عمران محمود نے خطے کے شاندارمناظر، قدیم روایات اور گرمجوش مہمان نوازی کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے اَپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر صرف قدرتی حسن کا مرکز نہیں بلکہ سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شراکت داروں کے لئے اُبھرتے ہوئے مواقع کا گھر بھی ہے اور عوام کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی ترغیب دی۔مختلف محکموں اور تنظیموں کی جانب سے مقامی کاریگروں اور نمائش کنندگان کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو سراہا گیا۔ یہ بات بھی نمایاں کی گئی کہ گزشتہ برسوں کے 30 نمائش کنندگان کے مقابلے اس سال تعداد بڑھ کر 140 سے زائد ہو جانا مقامی کاروباری طبقے کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور امنگوں کا ثبوت ہے۔جے کے ٹی پی او نے تمام شرکا¿، اَفسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مقامی ٹیلنٹ کو بااِختیار بنانے، نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے اور جموں و کشمیر کے بہترین ورثے کو وسیع تر پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔تقریب میں دل موہ لینے والے ثقافتی پروگرام بھی شامل تھے جن میں ڈوگری اور کشمیری لوک رقص و موسیقی پیش کی گئی جس نے خطے کی لسانی و ثقافتی رنگا رنگی کو خوبصورتی سے پیش کیا۔پویلین میں 140 سے زائد نمائش کنندگان شامل تھے جن میں خواتین کاروباری،جسمانی طور خاص کاروباری مالکان اور کوآپریٹیو سوسائٹیز بھی شامل تھیں۔ انہوں نے مختلف مصنوعات پیش کیں جن میں جی آئی ٹیگ شدہ زعفران، پشمینہ شالیں، کانی شالیں، سوزنی کڑھائی،بسوہلی مصوری ، کشمیری قالین اور پیپر ماشی کی دستکاریاں شامل تھیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیام لال شرما نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل سٹاک ایکسچینج کے ساتھ صنعتوں کے اِشتراک کی وکالت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل سٹاک ایکسچینج کے ساتھ صنعتوں کے اِشتراک کی وکالت کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل سٹاک ایکسچینج کے ساتھ صنعتوں کے اِشتراک کی وکالت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS