سری نگر…..انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ کے موقعہ پر راج بھون کے اَفسران اور عملے کو ’اِتحاد کا حلف‘ دِلایا۔اُنہوںنے ہندوستان کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150ویں یوم ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے بھرپور لگن اور جذبے کے ساتھ کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اَپنے ایک پیغام میں کہا،”راج بھون کے افسران اور عملے کو ’اتحاد کا حلف‘ دِلایا اور ہندوستان کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اُن کی 150ویں یوم ولادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سب پر زور دیا کہ وہ خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے لگن اور ایمانداری سے کام کریں ۔“






