Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے قومی یومِ اِتحاد کے موقعہ پراَفسران کو ’اِتحاد کا حلف ‘ دِلایا

by Indian Times
01/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے 12ویں قومی یومِ اتحاد کے موقعہ پر سول سیکرٹریٹ میں اَفسران اور ملازمین کو ’اتحاد کا حلف ‘ دِلایا۔یہ تقریب قومی یکجہتی اور اِجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو ازسرِ نو مضبوط کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔ اِس موقعہ پر جموں سیکرٹریٹ میں تعینات ملازمین نے بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تقریب میں شرکت کی۔اِس پُر وقار تقریب کے دوران سول سروس اَفسران نے عہد کیا کہ وہ ملک کی یکجہتی، سا لمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لئے خود کو وقف رکھیں گے اور اس پیغام کو اپنے ہم وطنوں تک پہنچائیں گے۔اُنہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور قومی اتحاد کے جذبے کو مضبوط بنانے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ قومی یومِ یکجہتی ہر سال ہندوستان کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی قوم کے اتحاد کے لئے عظیم خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔یہ دن اس تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب سردار پٹیل نے آزادی کے بعد زائد اَز 560 ریاستوں کو بھارتی یونین میں ضم کر کے ایک متحد اور مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔اس سال کی تقریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ ولادت کے طور پر بھی منائی جا رہی ہے۔ اُن کے نظریات، قیادت اور ثابت قدمی آج بھی قوم کو امن، سا لمیت اور اتحاد برقرار رکھنے کی تحریک دیتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون کے اَفسران اور عملے کو ’ اِتحاد کا حلف ‘ دِلایا

Next Post

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں اعلیٰ تعلیم کو بلند کرنے کیلئے طویل مدتی روڈ میپ پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں اعلیٰ تعلیم کو بلند کرنے کیلئے طویل مدتی روڈ میپ پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں اعلیٰ تعلیم کو بلند کرنے کیلئے طویل مدتی روڈ میپ پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS