Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

لیفٹنٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کے طلبہ کے انڈکشن پروگرام سے خطاب کیا

by Indian Times
01/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…….انفو//  لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا ” ہمیں زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا تا کہ بھارت کی ترقی کو توانائی دی جا سکے “۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کیلئے ہمارا بنیادی مقصد مسلسل 5 فیصد سالانہ شرح نمو حاصل کرنا ہونا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے زرعی تعلیم میں تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ مستقبل میں پائیدار طریقوں کو یقینی بنایا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا” تعلیمی اداروں جیسے سکاسٹ کو اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے ساتھ کسانوں کی پیداواریت اور آمدنی بڑھانے کیلئے کاشتکاری اور اعلیٰ قدر والی فصلوں میں تنوع کیلئے اے آئی تکنیک پر توجہ دینی چاہئیے“ ۔ لفٹینٹ گورنر سکاسٹ کشمیر کے ’ دیکشارمبھ‘ طلبہ کے استقبالیہ پروگرام ، جو ” انیکتا میں ایکتا دیوس “ کے عنوان سے منعقد ہوا ، میں خطاب کر رہے تھے ۔ یہ پروگرام سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سکاسٹ کشمیر کی تعلیمی کامیابیوں کی تعریف کی اور اس کی مجموعی رینکنگ اور ملک بھر کی ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے طلبہ کو اپنی طرف کھینچنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” آج ہندوستان کے آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ہے اور مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اروناچل سے آندھرا پردیش ، کشمیر سے کنیا کماری ، مدھیہ پردیش سے مہاراشٹر ، تمل ناڈو سے تلنگانہ اور کیرلہ سے کرناٹک تک ہر ریاست کے نوجوانوں کی موجودگی نے اس کیمپس کو ایک ” منی انڈیا “ میں تبدیل کر دیا ہے ۔ گذشتہ3-4 برسوں میں سکاسٹ کشمیر میں ہونے والی تبدیلی نے ایک انقلابی تبدیلی لائی ہے جس کی وجہ سے آج اس کیمپس میں ایک ” منی انڈیا “ نظر آ رہا ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے طلباءسے کہا ” آپ سردار پٹیل کے وژن کے وارث ہیں ، آپ اتحاد کے سفیر ہیں ۔ جیسے ہی ہم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ، آئیے ہم اپنے فرض کی بھی توثیق کریں کہ اپنے ملک کو مزید مضبوط بناتے رہیں ۔ آپ کی تعلیم صرف ڈگریوں کے بارے میں نہ ہو بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں فرق ڈالنے کے بارے میں ہو ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے سماجی کارکنوں اور معزز شہریوں کو معاشرے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کیمپس میں کرسانتھیمم گارڈن کا بھی دورہ کیا ۔ طلباءکی ثقافتی پرفارمنسز کو لفٹینٹ گورنر کی طرف سے خاص تحسین حاصل ہوئی ۔ اس موقع پر چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل سرینگر مسٹر آفتاب ملک ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، پرنسپل سیکرٹری کلچر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، سینئر افسران ، محکمہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران ، عملہ اور طلباءموجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں اعلیٰ تعلیم کو بلند کرنے کیلئے طویل مدتی روڈ میپ پر زور دیا

Next Post

چندافرادریاستی درجہ کی بحالی لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے کوشاں/لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چندافرادریاستی درجہ کی بحالی لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے کوشاں/لیفٹیننٹ گورنر

چندافرادریاستی درجہ کی بحالی لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے کوشاں/لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS