Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر کے تمام صحت مراکز میں صفائی ستھرائی کے جامع اَقدامات پر زور دیا

by Indian Times
02/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/یکم جنوری /انفو/وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج جموں و کشمیر بھر کے تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجوں ، ضلعی ہسپتالوں، سب ڈِسٹرکٹ ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز میں صفائی و ستھرائی کے اَقدامات کومکمل طور پر بحال کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حفظانِ صحت اور صفائی معیاری مریض نگہداشت اور عوامی اعتماد کا بنیادی ستون ہیں۔وزیر موصوفہ نے صوبہ جموں کے صحت اِداروںمیں صفائی و ستھرائی کے اقدامات کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے صوبہ کشمیر کی کل کی میٹنگ کی مناسبت سے غیر صاف ستھری ہسپتالوں کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اَپنانے پر زور دِیا۔ اُنہوں نے پرنسپلوں اور میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوں کو ہدایت دی کہ صفائی کے اصولوں کی سختی سے پابندی کریں، صفائی کے معیار کی باقاعدہ نگرانی کریں اور ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز میں مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کے لئے حفاظت، وقار اور ہمدردی کا ماحول ہونا چاہیے۔اُنہوںنے کہا،”صاف ستھرے اور اچھی طرح سے برقرار رکھے ہوئے صحت اِدارے اختیاری نہیں ہیں بلکہ مو¿ثر صحت خدمات کی فراہمی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ بڑے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں سے لے کر دُور دراز صحت مراکز تک ہر سہولیت میں صفائی و ستھرائی کے اعلیٰ ترین معیار ات کو برقرار رکھا جائے۔“وزیر صحت نے جموں و کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں مکمل صفائی، نظم و ضبط اور جوابدہی کے لئے سخت اور پُر اثر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ غیر صاف ہسپتال محض اِنتظامی ناکامی نہیں بلکہ ایک اخلاقی، ثقافتی اور سماجی خیانت ہیں۔اُنہوں نے اِسلامی تعلیم ” اَلطَّہُو±رُشَط±رُال±اِی±مَانِ“(صفائی نصف ایمان ہے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر گھروں اور عبادت گاہوں میں صفائی ضروری ہے تو یہ ہسپتالوں میں مقدس بن جاتی ہے جہاں درد، دُعا اور اُمید ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔وزیر سکینہ اِیتو نے محکمہ کو ہدایت دی کہ مرکزی سطح پر ایک آڈِٹ کمیٹی تشکیل دی جائے اور جموں و کشمیر میں صحت مراکز کا پندرہ روزہ بنیاد وں پر باقاعدہ معائینہ کیا جائے جس میں بالخصوص صفائی و ستھرائی کے اَقدامات پر توجہ دی جائے۔اُنہوںنے ہسپتالوں کے دوروں کے دوران زمینی مشاہدات پر گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ پریشان کن بات ڈاکٹروں یا محنت کی کمی نہیں بلکہ احساسِ ذمہ داری کا فقدان ہے۔ اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ صفائی ہر ایک ڈائریکٹر اور پرنسپل سے لے کر صفائی کرمچاری ملازم تک کی ذِمہ داری ہے۔وزیر صحت نے کہا،”ہسپتالوں کے اِنتظام اور صفائی میں ہرایک کا کردار ہے، نہ صرف میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ یا پرنسپل کا“۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال ہمارے گھروں کی طرح صاف ہونے چاہئیں اور اِس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔اُنہوں نے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ہسپتالوں کی صفائی اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے میں شامل صفائی ملازمین، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دیں۔وزیر موصوفہ نے مزید ہدایت دی کہ ہسپتالوں کے اندر باہر سے کسی بھی قسم کا کھانا یا خوردنی اشیائے لانے کی اِجازت نہ دی جائے۔ اُنہوں نے ہسپتال کے احاطے میں پولی تھین بیگوں پر مکمل پابندی عائد کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوںنے پرنسپلوں اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوںکو ہدایت دی کہ وہ اَپنی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں جو روزانہ کی بنیاد پر اَپنے متعلقہ ہسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے معائینہ کریں گی۔ اُنہوں نے انہیں مزید ہدایت دی کہ تیمارداروں میں ہسپتال کے احاطے میں کرنے اور نہ کرنے کے امورکے بارے میں بیداری فراہم کریں۔اُنہوں نے ان سے صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے اَفراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو بھی کہا۔سکینہ اِیتو نے باقاعدہ آڈِٹ، ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے ، ہاو¿س کیپنگ خدمات کو مضبوط بنانے اور صفائی و بنیادی ڈھانچے میں موجود خامیوں کو دُور کرنے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ عملے اور خدمات فراہم کرنے والوں کو حفظانِ صحت اور مریض دوست ماحول برقرار رکھنے کے حوالے سے حساس بنایا جائے۔اُنہوں نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو معقول بنانے اور اُن کے لئے مناسب ڈیوٹی روسٹر تیار کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے ہسپتال منتظمین سے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کو ہر چھ ماہ یا اس سے کم مدت میں یونیفارم فراہم کی جائے اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے بھی اَقدامات کئے جائیں۔وزیر موصوفہ نے اِس بات پر زور دیا کہ جو لوگ ہسپتالوں کی صفائی کرتے ہیں وہ عبادت جیسا عمل انجام دے رہے ہیں اور وہ عزت، تحفظ، بروقت اُجرت، تربیت اور پہچان کے مستحق ہیں۔اُنہوں نے کہا،”جو ہسپتال اَپنے صفائی ملازمین کی بے عزتی کرتا ہے وہ کبھی حقیقی معنوں میں صاف نہیں ہو سکتا۔“اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانا اوّلین ترجیح رہے گی اور متنبہ کیا کہ صحت اِداروں میں صفائی برقرار رکھنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے عہد ہ داروں پر زور دیا کہ وہ لگن اور دیانت داری سے کام کریں تاکہ صحت عامہ مراکز لوگوںکی توقعات پر پورا اُتریں۔وزیرصحت نے ہسپتال منتظمین کو ہدایت دی کہ ناکارہ وہیل چیئرز اور ٹرالیوں کو مسلسل بنیادوں پر تبدیل کیا جائے اور ان کی جگہ نئی فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے غیر صحت بخش بستروں اور بستر وں کی تبدیلی پر بھی زور دیا تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی نگہداشت بہتر بنائی جا سکے۔اُنہوں نے غیر صحت بخش وارڈوں، گندے واش روموں اور بکھرے ہوئے کچرے کے مسئلے کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ طبی مہارت کی کوئی مقدار مریض کے وقار کے نقصان کی تلافی نہیں کر سکتی۔ اُنہوں نے کہا،”ایک صاف ستھرا ہسپتال صدقہ جاریہ ہے۔“سکینہ اِیتو نے عمر عبداللہ کی قیادت میںجموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کی مسلسل کوششوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جدید طبی خدمات جیسے ایل آئی این اے سی ، پی اِی ٹی سکین، بریچی تھراپی، رینل ٹرانسپلانٹ پروگرام، آنکولوجی مریضوں کی مالیکیولر تشخیص اور سپر سپیشلٹی ہسپتال اور جی ایم سی جموں میں دیگر جدید سہولیات نے صحت خدمات میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ میں جدید کینسر علاج کی سہولیات اور دیگر جدید تشخیصی و علاج معالجے کی خدمات نے مریضوں کو علاقے سے باہر علاج کرنے کی ضرورت کو کم کردیا ہے۔میٹنگ میں ایم ڈِی جے کے ایم ایس سی ایل طارق حسین گنائی، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر آشو توش گپتا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر عبدالحمید زرگر، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر و امیونائزیشن ڈاکٹر پونم سیٹھی، ڈائریکٹرفائنانس صحت و طبی تعلیم، ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم، پرنسپل گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں، جی ایم سیز کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری اور اودھمپور کے پرنسپلوں، صوبہ جموں کے تمام ضلعی ہسپتالوں کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹوں، سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر یا بذریعہ ویڈیو کانفسنگ شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی

Next Post

جاوید رانا نے جموںوکشمیر میں ایس ٹی طلبا کو پوسٹ میٹر سکلاشپ کی اِی ۔اَدائیگی کے عمل کا اعلان کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے جموںوکشمیر میں ایس ٹی طلبا کو پوسٹ میٹر سکلاشپ کی اِی ۔اَدائیگی کے عمل کا اعلان کیا

جاوید رانا نے جموںوکشمیر میں ایس ٹی طلبا کو پوسٹ میٹر سکلاشپ کی اِی ۔اَدائیگی کے عمل کا اعلان کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS