سری نگر . یکم جنوری ….. جے کے این ایس .. جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع بھگوان وینکٹیشور مندر میں پوجا کی۔اس ذاتی نوعیت کے مذہبی دورے کے دوران منوج سنہا کے ہمراہ کچھ قریبی افرادخانہ بھی تھے۔جے کے این ایس کے مطابق پہاڑی مزار کے دورے کے دوران، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تاریخی مندر میں پوجا کی اور آشیرواد حاصل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں ملک بشمول جموں وکشمیرمیں پائیدار امن اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی ۔بھگوان وینکٹیشور مندر، تروپتی کے قریب تروملا میں واقع ہے، ملک کے سب سے نمایاں زیارت گاہوں میں سے ایک ہے اور ہر سال لاکھوں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ دورہ آندھرا پردیش میں قیام کے دوران ان کی ذاتی مذہبی مصروفیات کا حصہ تھا۔سیکورٹی اور مندر کے حکام نے پوجاکے آسانی سے انعقاد کو آسان بنایا۔ بھگوان وینکٹیشور مندر کی بہت زیادہ مذہبی اہمیت ہے اور یہ بھگوان وشنو کے اوتار بھگوان بالاجی کے لیے وقف ہے۔






