Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

فروری2026 کے پہلے ہفتے میں قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس بلانے پرغور

by Indian Times
02/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……یکم جنوری…..جے کے این ایس…. بتایاجاتا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن کو فروری2026 کے پہلے ہفتے میں بلانے پر غور کر رہی ہے، جس میں 2 فروری کے آس پاس اجلاس کی کارروائی شروع کرنے کی تجویز ہے۔ اس اقدام کا مقصد 20 فروری کے قریب متوقع رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے قبل مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری کو یقینی بنانا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ خبردی گئی ہے کہ ماہ رمضان البارک کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس 2 حصوں میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجٹ کی پیش کش اور منظوری سمیت اہم کام رمضان سے پہلے مکمل کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بقیہ قانون سازی کا کام عید الفطرکی تقریبات کے بعد، ممکنہطور پر 21 مارچ کے قریب شروع کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس طرح کی ایک تجویز زیر غور ہے اور جلد ہی اسے کابینہ کی منظوری کے لئے حکومت کو بھیجا جائے گا، جس کے بعد کابینہ کی سفارش حتمی منظوری اوررضامندیکیلئے لیفٹیننٹ گورنر کوبھیجی جائے گی۔تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ حتمی تاریخوں کا اعلان لیفٹیننٹ گورنرکی منظوری ورضامندی کے بعد ہی کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق 20 فروری سے پہلے بجٹ پاس ہونے کے بعد سیشن کا بنیادی ایجنڈا ختم ہو جائے گا۔ حکومتی بلز، پرائیویٹ ممبرزقراردادوں اور پرائیویٹ ممبرز بلز سمیت باقی کام عید کے بعد سیشن کے دوسرے مرحلے میں طے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت ماہ رمضان کے دوران طویل وقفے کا انتخاب کیے بغیر اجلاس منعقد کرکے پورے اجلاس کو ختم کرنے کے امکان کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ ان تمام پہلوو¿ں پر کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا، جو بجٹ سیشن اور لیفٹیننٹ گورنر کے مقننہ سے خطاب کی حتمی تاریخوں کی سفارش کرے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھی بجٹ اجلاس2مرحلوں میں منعقد ہوا تھا۔ پہلا مرحلہ3 مارچ کو شروع ہوا اور بجٹ کی منظوری کے بعد 25 مارچ کو اختتام پذیر ہوا، اس کے بعد عیدالفطر اور نوراترا کے لئے وقفہ ہوا، جب کہ دوسرا مرحلہ 7 اپریل سے مختصر طور پر دوبارہ شروع ہوا۔قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ تیار کرنے کی مشق کے ایک حصے کے طور پر، جموں و کشمیرکے محکمہ خزانہ نے یکم دسمبر سے بجٹ تجاویز پر بات چیت شروع کی اور16 دسمبر 2025 کو اس مشق کو ختم کرنے سے پہلے محکمہ خزانہ نے36 محکموں کے ساتھ بات چیت کی ۔اس سلسلے میں ایک مواصلت میں، محکمہ خزانہ نے24 نومبر2025کو انتظامی سیکرٹریوں کو مطلع کیا تھا کہ محکموں کے ساتھ بجٹ پر بحث یکم دسمبر سے شروع ہو گی۔16دسمبر2025تک مختلف محکموں کیساتھ بجٹ تجاویز کی مشق کو مکمل کیاگیا۔ بات چیت میں2025-26کے نظرثانی شدہ تخمینوں اورمالی سال2026-27 کے بجٹ تخمینوں دونوں کا احاطہ کیا گیا، جس میں آمدنی اور سرمائے کے اجزاءجیسے مرکزی اسپانسرڈ اسکیمیں (CSS)، وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام قرضہ جات شامل ہیں۔مواصلت کے مطابق،تمام محکموں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بجٹ کے اعلانات پر ایکشن ٹیکن رپورٹس (ATRs) پیش کریں، اگر کوئی ہو، اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ بجٹ اور FRBM سے متعلق مکمل تفصیلات محکمہ خزانہ کو بحث کی طے شدہ تاریخ سے بہت پہلے پیش کریں۔محکموں کو پاورپوائنٹ پریزنٹیشنز (PPTs) پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی، جس میں عملہ (منظوری شدہ، جگہ پر، معاہدہ وغیرہ)، اسکیم کے لحاظ سے محصولات اور سرمائے کے اخراجات کے رجحانات، محصولات کی وصولیاں (پچھلے پانچ سالوں میں اور بڑھانے کی گنجائش)، بڑے منصوبوں اور اقدامات کی تفصیلات، اور جاری پروجیکٹ کی کل ذمہ داریاں شامل ہوں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے جموںوکشمیر میں ایس ٹی طلبا کو پوسٹ میٹر سکلاشپ کی اِی ۔اَدائیگی کے عمل کا اعلان کیا

Next Post

لیفٹنٹ گورنرنے دی آندھرا پردیش میں تروملا مندر میں حاضری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے پاور گرڈ کی جانب سے جموں میں منعقدہ کوی سمیلن میں شرکت کی

لیفٹنٹ گورنرنے دی آندھرا پردیش میں تروملا مندر میں حاضری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS