Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

عوام دشمن فیصلوں نے لوگوں کو انتظامیہ سے دور کر دیا:منجیت سنگھ

جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور جلد انتخابات کرانے پرزور دیا

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وجے پور//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وجے پور میں منعقدہ پارٹی ورکروں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ عوام اعتماد کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں پچھلے چار سالوں سے بہت نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

اُنہوں نے کہا”منتخب حکومت کی عدم موجودگی سے ترقیاتی عمل ٹھپ ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مناسب مواقعے نہیں مل رہے ،اگر عوامی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ بیروکریسی کو جوابدہ بناکرعوام اور نوجوانوں کے لئے کام کرسکتی ہے“۔ انہوں نے کہاکہ بیروکریسی عوامی مسائل پر توجہ دیئے بغیر کام کر رہی ہے اور لوگوں پر فیصلے تھوپے جاتے ہیں، غلط فیصلوں سے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

اپنی پارٹی صوبائی صدر کا مزید کہنا تھاکہ غریب کسان، مغربی پاکستانی رفیوجی، او بی سی ، ڈسپلیسڈ افرا د ودیگران نے سرکاری اراضی پر کاشت کرتے تھے ، سے زمین چھینی جارہی ہے ۔ انتظامیہ کا غریب عوام کے تحت غیر انسانی رویہ ناقابل ِ بردداشت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سرکاری محکمہ جات میں کام کر رہے یومیہ اجرت ملازمین کی ریگولر آئزیشن کے لئے مناسب پالیسی ہونی چاہئے۔ لگاتار خالی پڑ ی آسامیاں مشتہر کی جائیں، سرحدی سیاحت کو فروغ دیاجائے اور سبھی خطوں کی یکساں ترقی یقینی بنائی جائے۔

اس سے قبل مقامی پارٹی ورکروں اور لیڈران نے اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کو اُجاگر کیا جنہیں منجیت سنگھ نے بغور سنا اور یقین دلایاکہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر اِنہیں حل کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ اس ماہانہ اجلاس میں ایس ٹی ونگ ریاستی صدر چودھری سلیم عالم، ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، سنیئر نائب صدر سانبہ ریٹائرڈ رینجر نور حسین، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بڑی برہمناں اور نائب صدر پشپ راج، سابقہ چیئرمین رام گڑھ میونسپل کمیٹی رمیش بھگت ، نائب صدر سانبہ رام لال، سیکریٹری پنجابو را،م، بلاک صدر وجے پور موہن لال شرما، بلاک صدر رام گڑھ بچن چودھری، بلاک صدر بڑی برہمناں بابو رام بھگت، بلاک صدر راجپورہ رمن شرما، بلاک صدر سبمھ درباری لال، بلاک صدر سانبہ ہرجیت سنگھ، ضلع صدر یوتھ منگت رام، ضلع نائب صدر یوتھ سکندر چودھری، جنرل سیکریٹری یوتھ سانبہ ندیم چودھری، بلاک صدر یوتھ سانبہ سکھ دیو راج وغیرہ بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوامی اودھیشا نند گری جی مہاراج اور دیپندر گری نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

’ماضی کی الیکشن بائیکاٹ سیاست نے عوام کو بے اختیار بنادیا اور تعمیر ترقی کا عمل متاثر کیا‘

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
’ماضی کی الیکشن بائیکاٹ سیاست نے عوام کو بے اختیار بنادیا اور تعمیر ترقی کا عمل متاثر کیا‘

’ماضی کی الیکشن بائیکاٹ سیاست نے عوام کو بے اختیار بنادیا اور تعمیر ترقی کا عمل متاثر کیا‘

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS