Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

’ماضی کی الیکشن بائیکاٹ سیاست نے عوام کو بے اختیار بنادیا اور تعمیر ترقی کا عمل متاثر کیا‘

ہم عوام کو ایک دوسرے سے لڑانے اور تقسیم کرنے کی سیاست نہیں جانتے ہیں/ سید الطاف بخاری

by Indian Times
02/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر// اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے نجی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے ’’تقسیم کرو، حکومت کرو‘‘ کی پالیسی اپنائی ہے۔ بخاری جمعہ کو پٹن تحصیل کے اگر علاقے میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔سید الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون، اور دیگر کئی لیڈران نے خطاب کیا۔ تقریب میں مقامی لوگوں، جن میں مرد و زن اور بچے بھی شامل تھے، کے علاوہ اپنی پارٹی کے ورکرز نے پارٹی کے لیڈران کا والہانہ استقبال کیا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا، ’’ ہم اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ سے امن و سلامتی کے متمنی رہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اس علاقے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ تاہم جن سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو ماضی میں آپ لوگوں نے اپنی نمائندگی کرنے کےلئے چُنا، اُنہوں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر آپ کے ووٹ کا استحصال کیا ہے۔ یہ سیاست دان ہمیشہ ’’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی پر گامزن رہے ہیں۔

یہاں تک کہ ان سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں اپنے لوگوں کا انتخاب یقینی بنانے کے لئے انتخابی بائیکاٹ کرایا تاکہ عام لوگ اپنے آزادانہ حق رائے دہی کا استعمال نہ کرسکیں۔ لیکن میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اپنی پارٹی اس طرح کی سیاسی چالبازیوں میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس ہم لوگوں کو مذہب، فرقوں، نسل اور جغرافیائی حدود میں بانٹ کر انہیں تقسیم در تقسیم کرنے کی سیاست سے ناواقف نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں آپ آزادانہ طور پر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔

‘‘عوام کو کسی الیکشن بائیکاٹ کی کال پر توجہ نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی انتخابی بائیکاٹ کی سیاست نے عوام کو بے اختیار بنایا ہے اور وادی میں تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا، ’’ ہم ایک ایسے جمہوری نظام میں رہ رہے ہیں، جس میں لوگوں کو اُمیدواروں کو منتخب کرنے یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ اس لئے اب کی بار آپ کو بہت سوچ سمجھ کر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔

ایک جانب آپ کے پاس روایتی سیاسی جماعتیں ہیں، جو ہمیشہ آپ کو دھوکہ دیتی آئی ہیں اور دوسری جانب آپ کے پاس اپنی پارٹی ہے جو ایک واضح ایجنڈے کے ساتھ حکومت میں اور جمہوری اداروں میں آپ کی نمائندگی کرسکتی ہے۔ اپنی پارٹی کا ایجنڈا بالکل واضح ہے۔ ہم جموں کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں اور ساتھ ہی یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے اس ایجنڈے کا فائدہ آپ کے علاقے کو بھی ملے گا۔ ہم یہاں امن، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا عمل یقینی بنائیں گے۔

‘‘اپنی پارٹی کے صدر نے یہ بات دہرائی کہ روایتی سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادات ہمیشہ کشمیری نوجوانوں کو ناقابلِ حصول اہداف اور جذباتی نعروں کی طرف راغب کیا، جس کے نتیجے میں ہمارے لاتعداد نوجوان نصیب میں قبرستان یا جیلیں آگئیں۔ انہوں نے کہا، ’’ناقابلِ حصول اہداف کو متعارف کراکے روایتی سیاسی جماعتوں نے عوام نے بے حد نقصان پہنچایا ہے۔ اس طرح کی سیاست نے یہاں تباہی مچادی ہے۔

لیکن اپنی پارٹی روایتی سیاسی جماعتوں کو یہ گندا کھیل جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔‘‘اپنی پارٹٰی کے مقامی لیڈران جو جلسے میں سرگرمی کے ساتھ موجود تھے، میں ڈی ڈی سی رکن شیخ نذیر، اپنی پارٹی کے ضلع نائب صدر محمد اسداللہ بٹ، بلاک صدر عبدل کاظم ڈار، بی ڈی سی رکن کنزر آفتاب احمد بیگ، بلاک صدر محمد یوسف خان، ایڈوکیٹ سجاد، فاروق احمد بٹ، غلام نبی گنائی، محمد ایوب چوپان، غلام محمد میر، عبدالمجید میر،غلام حسن، جاوید اقبال اور دیگر کئی لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عوام دشمن فیصلوں نے لوگوں کو انتظامیہ سے دور کر دیا:منجیت سنگھ

Next Post

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے معاملات درج

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے معاملات درج

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے معاملات درج

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS