Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے چوکی چورا کے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا کیا دورہ 

by Indian Times
02/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو …وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین اور ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے بلاک چکی چورا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جن میں پنچایت رہ (گاو¿ں راہ) اور ہردو ملارہ (وارڈ نمبر 2 اور وارڈ نمبر 4) شامل ہیں، کا دورہ کیا تاکہ شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے۔وزیر موصوف کے ہمراہ ضلعی اِنتظامیہ، پی ایچ اِی، آر ڈِی ڈِی، پی ڈبلیو ڈِی، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران متاثرہ کنبوں سے بات چیت کی اور ذاتی طور پر املاک، بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ اُنہیں جانکاری دی گئی کہ متعدد کنبوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں گورنمنٹ ہائی سکول اور پنچایت گھر رہ سلیوٹ شامل ہیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر ستیش شرما نے ضلعی اِنتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام متاثرہ کنبوں کو فوری ریلیف اور بحالی کی اِمداد فراہم کی جائے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ راشن، پینے کا صاف پانی،رسوئی گیس اور طبی اِمداد جیسی بنیادی سہولیات متاثرہ اَفراد تک بلا تاخیر پہنچنی چاہئیں۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو بجلی، سڑکوں کی بحالی اور پانی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوںنے اِس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کی امداد و بحالی کے لئے مناسب فنڈز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔وزیر موصوف نے مزید ہدایت دی کہ املاک، مویشیوں، اور فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جامع جائزہ لیا جائے تاکہ متاثرہ کنبوںکو بروقت معاوضہ دیا جا سکے۔ستیش شرما نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حساس علاقوں میں چوکس رہیں اور کہا کہ اِنتظامیہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید مشکلات کو کم کرنے کے لئے ضروری اَقدامات اُٹھا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

11قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، ایک خاتون لاپتہ

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر سمارٹ سٹی منصوبوں کی صورتحال کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر سمارٹ سٹی منصوبوں کی صورتحال کا لیاجائزہ

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر سمارٹ سٹی منصوبوں کی صورتحال کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS