Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر سمارٹ سٹی منصوبوں کی صورتحال کا لیاجائزہ

by Indian Times
02/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ نے منعقدہ ایک میٹنگ میں سری نگر سمارٹ سٹی منصوبوں کی طبعی و مالی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر ایس ایم سی فضل الحسیب کے علاوہ آئی اینڈ ایف سی، کے پی ڈِی سی ایل، پی ڈبلیو ڈِی آر اینڈ بی، ایس ایس سی ایل کے چیف انجینئران، جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی، جنرل منیجر فائنانس ایس ایس سی ایل، جنرل منیجر پی اینڈ یو ڈی، ایس ایس سی ایل، سپراِنٹنڈنگ انجینئروں، ایگزیکٹیو انجینئر سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں کمشنر ایس ایم سی نے ایس ایس سی ایل کے ذریعے پورے شہر میں کئے گئے ترقیاتی اور خوبصورتی کے تحفظ کے بارے میں ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پرزنٹیشن دِی جس میں جہلم واٹر فرنٹ ڈیولپمنٹ اور واٹر ٹرانسپورٹ، اَربن ریجوی نیشن اور لیک فرنٹ ڈیولپمنٹ ، ورثے کے تحفظ اور پرانے شہر کی تجدید، سینٹرل ڈِسٹرکٹ اَپ گریڈیشن ،اربن موبیلٹی ، سڑکوں اور چوراہوں کی ترقی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، شہر کی خوبصورتی اور شہری آرٹ، سرسبز و دیرپا سری نگر شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ 161 منظور شدہ منصوبوں میں سے 153 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی منصوبوں کا مقصد عوامی خدمات کو بہتر بنانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ تمام منصوبہ بند خدمات وقت پر فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھاسمارٹ سٹی منصوبوں کی ڈیڈلائن بھی قریب آ رہی ہے، لہٰذا ، عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ کاموں میں تیزی لائیں تاکہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں۔صوبائی کمشنر کشمیر نے مقررہ اہداف کو بروقت حاصل کرنے کے لئے افسران پر زور دیا کہ وہ ادارہ جاتی رکاوٹوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے اور منصوبوں کی روانی سے تکمیل ممکن ہو۔انشل گرگ نے اِی ۔ بسوںکے لئے بس سٹاپوں کی تعمیر کے حوالے سے ایس ایس سی ایل کو ہدایت دی کہ وہ بند بس سٹاپوںکی تعمیر کے لئے سردیوں کے موسم کو مدِنظر رکھیں۔اُنہوں نے آئی ٹی ایم ایس کیمروں اور آئی سی سی سی کی آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کو مکمل طور پر فعال بنانے کی بھی ہدایت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے چوکی چورا کے سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا کیا دورہ 

Next Post

سکینہ اِیتو نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور اِنتظامی کام کاج کا جائز ہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سکینہ اِیتو نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور اِنتظامی کام کاج کا جائز ہ لیا

سکینہ اِیتو نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور اِنتظامی کام کاج کا جائز ہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS