Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سکینہ اِیتو نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور اِنتظامی کام کاج کا جائز ہ لیا

by Indian Times
02/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔انفو۔۔۔ وزیر برائے تعلیم سکینہ اِیتو نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) راجوری کی تعلیمی اور اِنتظامی کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں وائس چانسلربابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) پروفیسر جاوید اِقبال، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ شانت منو، ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوررجسٹرار بی جی ایس بی یو ابھیشیک شرما، ڈائریکٹر آر یو ایس اے ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکرٹریوں، ڈائریکٹر فائنانس، ڈائریکٹر پلاننگ محکمہ اعلیٰ تعلیم اور یونیورسٹی اِنتظامیہ اورمحکمہ اعلیٰ تعلیم کے دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر یا بذریعہ وریڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے یونیورسٹی کی تدریس، تحقیق،بنیادی ڈھانچے کی ترقی، طلبا¿ کی فلاح و بہبود اور دیگر اَقدامات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیرتعلیم نے کہا کہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو)جو پیر پنچال خطے میں اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے، نوجوانوں کے مستقبل کو معیاری تعلیم، مہارت سازی اور کردار سازی کے ذریعے سنوارنے میں ایک خاص ذمہ داری رکھتی ہے۔ اُنہوں نے یونیورسٹی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ طلبا¿پر مبنی اَقدامات اَپنائیں، پلیسمنٹ سیلز کو مضبوط بنائیں اور ڈیجیٹل لرننگ اِنفراسٹرکیچر کو قومی و عالمی معیار کے مطابق بہتر بنائیں۔اُنہوں نے اِنفراسٹرکچر سے متعلق جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ اِن منصوبوں کو بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے اَفسران پر مزید زور دیا کہ وہ صرف انہی نئے منصوبوں کی شروعات کی جائے جو یونیورسٹی کے بہتر انتظام کے لئے ضروری ہوں۔وزیر موصوفہ نے ہوسٹلوں کی تزئین و آرائش کے کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ طلبا¿کو آرام دہ رہائش فراہم کی جا سکے۔اُنہوں نے اِنسانی وسائل کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ جن کورسوں میں طلبا¿ کی تعداد زیادہ ہے وہاں تدریسی عملے کو وقتی بنیادوں پر تعلیمی اِنتظامات کے تحت تعینات کیا جائے جب تک مستقل بھرتیاں نہ ہو جائیں۔سکینہ اِیتو نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ دُور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا¿کے لئے یونیورسٹی میں سہولتیں فراہم کی جائیں اور انہیں مستقل بنیادوں پر سکالر شپ، اِمدادی کوچنگ رہنمائی پروگراموں کے ذریعے مناسب مدد فراہم کی جائے۔اُنہوں نے موجودہ سیشن میں ریکارڈ تعداد میںداخلوں پر یونیورسٹی اِنتظامیہ کو سراہا اور یقین دِلایا کہ حکومت یونیورسٹی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور پورے خطے میں جی ایس بی یو کی علمی میدان میں خدمات کو سراہا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوررجسٹرار بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو)نے یونیورسٹی کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر سمارٹ سٹی منصوبوں کی صورتحال کا لیاجائزہ

Next Post

ڈی سی رِیاسی نے شدید بارش کے بعد بحالی کے کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی رِیاسی نے شدید بارش کے بعد بحالی کے کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا

ڈی سی رِیاسی نے شدید بارش کے بعد بحالی کے کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS