رِیاسی….انفو….ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ندھی ملک نے ضلع میں بارش سے ہوئے نقصانات اور بحالی کے کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوںنے پی ایچ اِی، جے پی ڈِی سی ایل، پی ڈبلیو ڈِی اور پی ایم جی ایس وائی سمیت اہم شعبہ جات میں بحالی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت دی کہ سڑکوں کی صفائی کے لئے مناسب اَفرادی قوت، مشینری اور مواد تعینات کیا جائے۔ اُنہوں نے تمام موٹرایبل سڑکوں کی بحالی کے لئے دو دِن کی ڈیڈلائن مقرر کی۔ اُنہوں نے مزید کہا ،”ٹھیکیداروں کی جوابدہی کو یقینی بنانا اور بحالی کے کاموں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرنا ضروری ہے۔“ضلع ترقیاتی کمشنر کو پی ایچ ای شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ 60 فیصد پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ سکیموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ اِی دھرمڑی نے بتایا کہ 14 سکیمیں متاثر ہوئی ہیں اور ان کی مرمت کا کام جاری ہے۔اُنہوں نے بجلی سیکٹر کے حوالے سے ضلع بھر میں بجلی کی فوری بحالی کی ہدایت دی۔ بتایا گیا کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی گئی ہے، صرف 2 فیصد ٹرانسفارمروں کی مرمت باقی ہے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ دھنسنے والے علاقوں سے ٹرانسفارمروں کو منتقل کریں اور بحالی کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ندھی ملک نے ڈِسٹرکٹ منرل آفیسر (ڈی ایم او) کو ہدایت دی کہ وہ ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے ساتھ مشترکہ معائینہ کریں تاکہ پُلوں اور نالوں کی حالت چیک کی جا سکے۔ اُنہوں نے دریا کے بہاو¿ میں رُکاوٹ سے بچنے کے لئے نکاسی آب کے چینلوں کی فوری صفائی پر زور دیا تاکہ پلوں اور نالوں کی حفاظت اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھ دیو سنگھ سمیال، اے ڈِی سی راکیش کمار، سی پی او نریندر کمار، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔






