Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لداخ میں روحانی اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات/ صدر دروپدی مرمو

by Indian Times
02/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لداخ میں روحانی اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات/ صدر دروپدی مرمو
سری نگر…..یکم نومبر ….صدر دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ لداخ میں روحانی، سنسنی خیز اور ایڈونچر اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات موجود ہیں۔بدھ کو لداخ میں اپنی شہری اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کا پورے ملک میں ایک خاص مقام ہے۔ انہوں نے کہا، ”تمام ہم وطنوں میں آپ سب کے لیے پیار اور احترام کا خاص احساس ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ مجاہدین کی سرزمین لداخ کے عام شہریوں نے ہمیشہ فوجیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے لوگ بہادری اور بدھا پر ایمان دونوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کارگل کے صوفی سنتوں اور عظیم لوگوں نے بھی ہندوستان کی روحانی روایت کو مضبوط کیا ہے۔ دریائے سندھ تمام اہل وطن کے تاریخی، ثقافتی اور روحانی شعور میں موجود ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 1997 سے یہاں ہر سال سندھو درشن اتسو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے تمام دریاو¿ں اور گلیشیئرز سے دستیاب آبی وسائل کا تحفظ اور درست استعمال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے خاص طور پر چیوانگ نورفیل کی تعریف کی، جو آبی وسائل کے تحفظ کے شعبے میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں روحانی، ایڈونچر، سنسنی خیز اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ کرگل، سورو، نوبرا، لیہہ، زنسکار اور دراس سمیت تمام علاقے اتنے خوبصورت ہیں کہ ان کو بیان کرنے کے لیے خاص ہنر درکار ہے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ چیوانگ موٹ اپ گوبا کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ مورمو نے کہا کہ انہوں نے لداخ میں ایڈونچر ٹورازم کی ترقی کو نئی توانائی دی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کے کام نے بھی بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں ہیلتھ ٹورازم کی ترقی کے بھی بے پناہ امکانات ہیں۔ سووا رگپا یعنی امچی طبی نظام کی طرف لوگوں میں اچھا جھکاو¿ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی طریقوں کے ساتھ ایسے قدیم لیکن سائنسی طبی نظام کی حوصلہ افزائی صحت کے مجموعی نظام کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

باقی رہ گئے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے: ایل جی منوج سنہا کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایات

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مضبوط/ امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مضبوط/ امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS