Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مضبوط/ امیت شاہ

by Indian Times
02/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مضبوط/ امیت شاہ
سرینگر…..یکم نومبر…..ایس این این سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اپنی دور اندیشی سے ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کے خواب کو پورا کیا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پٹیل نے ملک کو تقسیم کرنے کی بھارت مخالف طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کشمیر سے کنیا کماری تک سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ناقابل فراموش شراکت اور عزم کی وجہ سے متحد ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 148ویں یوم پیدائش کی یاد میں دوڑ کو جھنڈی دکھانے کے بعد اپنے خطاب میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل کی وراثت کو مٹانے کی کئی سالوں سے کوششوں کے باوجود، ہندوستان کے لوگ انہیں متحدہ ہندوستان بنانے میں ان کی زبردست شراکت کیلئے شکریہ کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔امیت شاہ نے کہا کہ اس دوران بھی بھارت مخالف قوتوں نے ملک کو تقسیم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح سردار پٹیل نے اپنی دور اندیشی اور سیاسی ذہانت سے جوناگڑھ، جموں و کشمیر اور حیدرآباد کو یونین آف انڈیا کے نیچے لایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پٹیل کے بغیر ایک مضبوط اور متحد ہندوستان ممکن نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج کے ہندوستان کو بنانے میں سردار پٹیل کا اہم کردار تھا، اور ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ان کی شراکت بہت زیادہ تھی۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ جب بھی لوگ پٹیل کا نام لیتے ہیں تو ان کے ذہن میں ہندوستان کا نقشہ آتا ہے اور پٹیل کے بغیر بہت بڑا اور مضبوط ہندوستان وجود میں نہیں آتا۔اپنے خطاب میں امیت شاہ نے کہا کہ ”آزادی کے وقت چیلنج یہ تھا کہ تمام شاہی ریاستوں کو یونین آف انڈیا کے تحت لایا جائے۔ سردار پٹیل نے ان سب کو یونین آف انڈیا کے نیچے لایا،“مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مضبوط، خود انحصاری اور خوشحال بننے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نے گزشتہ آٹھ سالوں میں کئی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت، ہر شہری یہ عہد کرے گا کہ وہ سال 2047 تک ہندوستان کو دنیا کا سب سے مضبوط اور خوشحال ترین ملک بنائے گا، جب ملک اپنی آزادی کے 100ویں سال کا جشن منائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لداخ میں روحانی اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات/ صدر دروپدی مرمو

Next Post

جموں وکشمیرکے لوگوں کوبہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیرکے لوگوں کوبہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند

جموں وکشمیرکے لوگوں کوبہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS