جموں وکشمیرکے لوگوں کوبہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند
سرینگر۔۔۔۔۔یکم نومبر۔۔۔۔۔۔اے پی آئی۔۔۔۔۔جموں وکشمیر میں لوگوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ایل جی نے کہاکہ ماحولیات کوآلودگی سے بچانے صاف ستھرے بھارت کی بنیاد رکھنے کے لئے وزیرعظم کی کوششیں اور کاوشوں نے ہمیں ایک نئی جلا بخشی ۔مرکزی حکومت کے فراغ دلانا امداد کے باعث جموں وکشمیرمیں ای بس سروس چلانا ممکن ہوا اور جموں وکشمیرکے لوگوں کوجدید سے جدید ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق طویل عرصے کے بعد جموںو کشمیر میں ای بس سروس شروع کرنے کے اعلان کوعملی جامہ پہنایاگیا ۔زَبرون پہاڑیوں کے نیچے نشاط میں جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے الیکٹرانک بسوں کوچلانے کو ہری جھنڈی دکھائی ۔منعقدکی گئی تقریب پرتقریر کرتے ہوئے ایل جی نے کہاکہ ماحولیات کوآلودگی سے بچانے کے لئے الیکٹرانک بسیں چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے دنیامیں کار بن فٹ پرنٹ کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے منصوبہ پیش کیاجس کی بین الاقوامی سطح پرپذ رائے ہوئی اور وزیراعظم کی ان کوششوں کے بدولت جموںو کشمیرمیں بھی الیکٹرانک بسیں چلانے کاموقع ملا۔انہوںنے کہاکہ ایک سوکروڑروپے مالیت کی خریدی گئی ان الیکٹرانک بسوں کے لئے مرکزی سرکار نے 76کروڑروپے فراہم کئے جب کہ ان ای بسوں کوچارج کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بارہ سال ان گاڑیوں کوچلانے پر نوسوپچاس کروڑروپے کا خرچہ آئے گا تاہم جموںو کشمیرکے لوگوں کوبہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جموں وکشمیرکے لوگوں کوبہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لے سرکار وعدہ بند ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کی اقتصادیات کے لئے یہ گاڑیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور بھارت نے دنیامیں ٹیکنالوجی کے سلسلے میں کئی سنگ میل عبور کئے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں سڑکوں کی تعمیر ان کی کشادگی نئے سڑکیں تعمیرکرنے کے حوالے سے بھی اقدامات ا ٹھائے گئے ہیں اور جموں وکشمیرکے لوگوں کودور جدید کی تمام سہولیات فراہم کرنے میں سرکار کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔ ایل جی نے کہاکہ پچھلے چار برسوں سے جموںو کشمیرمیں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے بنیادی ڈھانچے کا قیام عمل میں لانے بے روز گاری کے خاتمے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور سرکار عوام کوطاقت کاسر چشمہ سمجھتی ہے۔ عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سرکار کی بہترکوششواور کاوشوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے تعاون کرے۔ واضح رہے کہ سرینگر اور دوسرے شہروں میں روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک سو کے قریب الیکٹرانک بسیں چلائی جارہی ہے نومیٹر الیکٹرانک بسیں شہرسرینگر کے مختلف علاقوں میں مسافروںکوایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے او ربارہ میٹر کی اسی طرح کی گاڑیاں وادی کے دوسرے علاقوں میں جانے کے لئے عوام کوبہترٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔






