Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں ”Self-Reliant India Fund Outreach “ ایونٹ سے خطاب کیا

by Indian Times
02/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگرانفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا ” ہمیں موجودہ اصلاحات سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ، بہتر انفراسٹرکچر بنانا چاہئیے ، جے اینڈ کے میں صنعتی ماحولیاتی نظام اور قومی مالیاتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے چاہئیں اور ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کیلئے فنڈنگ کے فرق کو ختم کرنا چاہئیے ۔ “ وہ سرینگر میں پہلے ” خود انحصار بھارت ( ایس آر آئی ) فنڈ آو¿ٹ ریچ “ ایونٹ سے خطاب کر رہے تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای ، این ایس آئی سی وینچر کیپیٹل فنڈ لمٹیڈ ( این وی سی ایف ایل ) ، جموں و کشمیر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) اور جے اینڈ کے محکمہ صنعت و تجارت کو جے اینڈ کے میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کاروباریوں کو وی سی فرموں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے جوڑنے کے اس تاریخی اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ایس آر آئی فنڈ کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا اور کاروباری افراد کو اس کے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کرے گا جو ایم ایس ایم ایز کیلئے فنڈنگ کے خلا کو پُر کرنے میں مدد دے رہا ہے ۔ ایس آر آئی فنڈ کا بنیادی مقصد مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں ( ایم ایس ایم ایز ) /سٹارٹ اپس کیلئے ایکویٹی سرمائے تک رسائی کو بڑھانا اور ابھرتی ہوئے علاقوں تک وینچر کیپیٹل کی رسائی کو وسعت دینا ہے ۔ ایس آر آئی فنڈ ، جو آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کیا گیا ، جو مدھر فنڈ ۔ ڈاٹر فنڈ ڈھانچے کے ذریعے ترقی پر مبنی ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ ایونٹ جموں و کشمیر میں قائم اداروں کو وینچر کیپیٹل کے میکانزم سے متعارف کرائے گا اور کاروباری ترقی اور توسیع کیلئے ایکویٹی پر مبنی فائنانسنگ کے اختیارات کو فروغ دے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” کاروباری افراد ، سرمایہ کار اور پالیسی ساز آج یہاں ایک جگہ پر جمع ہیں اور مجھے یقین ہے کہ سٹارٹ اپس اور مائیکرو اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کیلئے ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔ جموں و کشمیر کے سرمایہ کاروں کو ان اصلاحات سے براہ راست فائدہ ہو گا جو معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی خود انحصار بھارت کے عزم کے ساتھ نئی توانائی دے رہے ہیں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے وینچر کیپیٹلسٹس ( وی سیز ) اور سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ انفرادی کاروباریوں کی صلاحیتوں ، جموں کشمیر کے پوٹینشل اور کاروباری منصوبے کا مکمل حساسیت اور ذمہ داری کے ساتھ جائیزہ لیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے وی سیز اور سرمایہ کاروں سے کہا ” جموں کشمیر کی صنعتی ترقی ، سٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی بحالی محض ایک کاروباری مشق نہیں ہے ۔ یہ قوم کے تئیں آپ کا فرض ہے ۔ جے اینڈ کے کی ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس کی تیز رفتار ترقی سرمایہ کاروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ “ انہوں نے جموں کشمیر کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو بہتر وسائل اور مواقع فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ۔ اس موقع پر جوائینٹ سیکرٹری وزارت ایم ایس ایم ای حکومت ہند ، کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس جے اینڈ کے ، چئیر مین این وی سی ایف ایل ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومزکشمیر ، سینئر افسران ، این ایس آئی سی وینچر کیپیٹل فنڈ لمٹیڈ کے ارکان ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ، جے کے ای ڈی آئی کے افسران ، کاروباری رہنما ، سرمایہ کار ، ایم ایس ایم ایز کے نمائندے اور انٹر پرنیورز موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر گورنر نے کرسنتھیممتھیم گارڈن کا دورہ کیا

Next Post

وزیر اعلیٰ نے بلیوارڈروڈ کی چوڑائی اور فور لیننگ کا سنگِ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے بلیوارڈروڈ کی چوڑائی اور فور لیننگ کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ نے بلیوارڈروڈ کی چوڑائی اور فور لیننگ کا سنگِ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS