Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما کا جموں میں ایف سی آئی گوداموں کا اَچانک دور ہ

by Indian Times
03/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو…..وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، اے آر آئی اور ٹریننگ ستیش شرما نے جموں میں فوڈ کارپوریشن آف اِنڈیا (ایف سی آئی) کے گوداموں کا اچانک معائینہ کیا تاکہ غذائی اناج کے ذخیرہ کرنے، معیار اور تقسیم کے اِنتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران وزیر موصوف نے مختلف شیڈوں کا معائینہ کیا جہاں غذائی اناج ذخیرہ کیا جاتا ہے اور ایف سی آئی کی طرف سے برقرار رکھے گئے سٹاک کی حالت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ غذائی اجناس کی مناسب تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور یہ زور دیا کہ عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈِی ایس) کے تحت صارفین کو صرف اعلیٰ معیار کا اناج ہی فراہم کیا جائے۔اُنہوںنے خریداری اور تقسیم سے متعلق سٹاک رجسٹر اور ریکارڈ کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ایف سی آئی کے احاطے میں قائم کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کر کے تازہ اور ذخیرہ شدہ غذائی اناج کی جانچ کے لئے اَپنائے جانے والے طریقہ¿ کار کا جائزہ لیا۔وزیر خوراک نے تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے وہاںموجود اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کوالٹی کنٹرول کے اَصولوں کی سختی سے عمل کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیںکہ ناقص یا غیر موزوں غذائی اناج عوام کو فراہم نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ہر گھرانے کی خاطر غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔اُنہوںنے کہا، ”حکومت کی اوّلین ترجیح لوگوںکو محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور معیاری غذائی اناج فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی، ترسیل یا تقسیم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔“وزیر ستیش شرما نے مزید حکام کو ہدایت دی کہ نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور ذخیرہ¿ گاہوں کا باقاعدہ معائینہ کیا جائے تاکہ خریداری سے لے کر تقسیم تک غذائی اناج کی سا لمیت برقرار رہے۔معائینے کے دوران وزیر موصوف کے ہمراہ ایف سی آئی اور محکمہ خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین کے سینئر اَفسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کا پنچانگ کلینڈر اور 2026 کی ڈائری کا اجراءکیا

Next Post

جاوید رانا نے قانون سازوں اور عوامی وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے قانون سازوں اور عوامی وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لیا

جاوید رانا نے قانون سازوں اور عوامی وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS