Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سجاد لون نے ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
03/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں   .    انفو    .     جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حکومتی ایشورنس کمیٹی نے اسمبلی کمپلیکس جموں میں ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈِی ڈِی) سے متعلق یقین دہانیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ایل اے سجاد غنی لون نے کی۔ میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین چودھری محمد اکرم، اِفتخار احمد، ہلال اکبر لون، میاں مہر علی، موہن لال، ڈاکٹر سنیل بھردواج اور شگن پریہار نے شرکت کی۔کمیٹی نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق حکومت کی جانب سے ایوان میں دی گئی یقین دہانیوں اور مختلف منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ممبران کی طرف سے اُٹھائے گئے شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شیلندر کمار نے کمیٹی کو پی ڈِی ڈِی سے متعلق سرکاری یقین دہانیوں پر عمل درآمد اور محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اُنہوں نے کمیٹی کو یقین دِلایا کہ پی ڈِی ڈِی کی تمام زیر اِلتوا¿ یقین دہانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔کمیٹی کے اراکین نے کمیٹی کے کام کو مزید مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے قیمتی تجاویز بھی پیش کیں اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سے متعلق عوامی اہمیت کے مسائل کو اُجاگر کیا۔کمیٹی کے چیئرمین نے پاور ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو بالخصوص کشمیر اور جموں کے سرمائی علاقوں میں مناسب بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے جائیں تاکہ انہیں موسمِ سرما کے دوران راحت مل سکے۔کمیٹی محکمہ کی طرف سے دئیے گئے جواب سے مطمئن ہوئی اور کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ میٹنگ میں زیر بحث پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تمام سرکاری یقین دہانیوں کو ختم کیا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے قانون سازوں اور عوامی وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لیا

Next Post

8سال بعد108ملزمین کےخلاف چارج شیٹ داخل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
8سال بعد108ملزمین کےخلاف چارج شیٹ داخل

8سال بعد108ملزمین کےخلاف چارج شیٹ داخل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS