Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کا رات گئے لل دید ہسپتال کا اَچانک دورہ

by Indian Times
03/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……انفو………… سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے رات گئے گورنمنٹ لل دیدد ہسپتال سری نگر کا اچانک دورہ کیا اور اِنسٹی چیوٹ کے مختلف یونٹوں کا معائینہ کرنے کے علاوہ صحت خدمات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے کیجولٹی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی دیکھ ریکھ اور اُن کی آمد، انتظام، مریضوں کو دی جانے والی مختلف صحت سہولیات، حفاظتی انتظامات اور دیگر متعلقہ پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے کینٹین کا بھی معائینہ کیا اور مریضوں کے تیمارداروں سے بات چیت کی اور دستیاب سہولیات کے بارے میں ان سے رائے لی۔ڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ نے ڈاکٹروں کے کمروں،سینٹری سیکشن کا بھی معائینہ کیا اور اسٹیبلشمنٹ میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور وارڈوں میں داخل مختلف مریضوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی لگن اور تندہی کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں آنے والے لوگوں کو شفقت اورہمدردی کے ساتھ صحت کی بہتر خدمات اور سہولیات فراہم کریں۔ڈاکٹر عابد رشید نے اس بات پر زور دیا کہ صحت شعبہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے متعدد اِختراعی اَقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔سیکرٹری صحت وطبی تعلیم نے ہسپتال کو درپیش متعدد مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اُنہوںنے آر اینڈ بی افسروں کو ہسپتال میں جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پرپرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر تنویر مسعود، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ لل دید ہسپتال ڈاکٹر مظفر جان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر میمونہ گل، ایچ او یو سیّد معصومہ رضوی اور متعلقہ فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ڈ ل جھیل کے تحفظ اور خوبصورتی کے اقدامات کا لیا جائیزہ

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے شب معراج اور اس کے بعد جمعہ کی تقریب سعید کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے شب معراج اور اس کے بعد جمعہ کی تقریب سعید کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے شب معراج اور اس کے بعد جمعہ کی تقریب سعید کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS