Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

صوبائی کمشنر کشمیر نے شب معراج اور اس کے بعد جمعہ کی تقریب سعید کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
03/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔انفو۔۔۔۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے شب معراج او راس کے بعد جمعہ کی تقریب سعید کے سلسلے میں اہم مذہبی مقامات پر اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام شہری سہولیات بشمول پینے کے پانی، بجلی، طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ درگاہوں، خانقاہوں،مساجدبالخصوص آثارِشریف حضرت بل، آثارِشریف کلاشپورہ، جناب صاحب صورہ ، زیارت شریف کعبہ مرگ ،زیارت شریف خرم اننت ناگ ، زیارفت شریف مکہامہ ،زیارت احم شریف بانڈی پورہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیںجہاں شب معراج کی رات کو نماز ادا کرنے کے لئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنروں، ایف سی ایس اینڈ سی اے، ہیلتھ سروسز، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، آر اینڈ بی، ایس ایم سی، سینی ٹیشن، ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ، ایس آر ٹی سی، محکمہ ٹریفک اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ ایس ایم سی کو سٹریٹ لائٹس کے کام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اِسی طرح پی ایچ ای سے کہا گیا کہ وہ تمام مذہبی مقامات پر پینے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ درگاہ حضرت بل میں پانی کے ٹینکروں کی دستیابی کو یقینی بنائے۔اِس کے علاوہ آر ٹی سی سے کہا گیا ہے کہ وہ آثارِ شریف حضرت بل تک تمام منسلک راستوں کے ذریعے بالخصوص شب( رات کی نماز) کے دوران مناسب ٹرانسپورٹیشن کا انتظام کرے اور گاڑیوں کے مالکان کی سہولیت کے لئے پارکنگ ائیریاز کی نشاندہی کرے،صوبائی کمشنر نے ہدایت دی کہ نماز کی ادائیگی کے بعد عقیدت مندوںکے لئے اضافی تعداد میں بسیں الاٹ کی جائیں۔اُنہوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں اوربنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے مخصوص مقامات کے قریب فائر ٹینڈر تعینات کریں۔ایس ایم سی کے متعلقہ افسر کو زیارت گاہوں اور مساجد میں صفائی مہم چلانے کے علاوہ درگاہ حضرت بل میںکتوں کو پکڑنے کے لئے ایک ٹیم کو ٹاسک دینے کی ہدایت دی گئی۔مزید برآں، اُنہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ٹیم، ایمبولینسوں کے ساتھ، تمام متذکرہ مقامات پر بالخصوص آثار شریف حضرت بل میں تعینات کرنے پر زور دیا۔اِس کے علاوہ تمام ضلع ترقیاتی کمشنروںسے کہا گیا کہ وہ اَپنے متعلقہ اضلاع میں بالخصوص اہم مذہبی مقامات پر شب معراج کے پیش نظر اِنتظامات کا جائزہ لیں اور عوام کی سہولیت کے لئے تمام شہری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔پولیس افسران کو حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ٹریفک پولیس سے کہا گیا کہ وہ نشاندہی شدہ راستوں پر ٹریفک کی ہموار آمدورفت کے لئے مناسب پلان ترتیب دیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کا رات گئے لل دید ہسپتال کا اَچانک دورہ

Next Post

ڈاکٹر عابد رشید نے این ایچ ایم کا لیاتفصیلی جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر عابد رشید نے این ایچ ایم کا لیاتفصیلی جائیزہ

ڈاکٹر عابد رشید نے این ایچ ایم کا لیاتفصیلی جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS