Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف الیکٹورل آفیسر نے راجوری کا کیادورہ

by Indian Times
03/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری….انفو ……..چیف الیکٹورل آفیسرجموںوکشمیر (سی اِی او) پانڈورانگ کے پولے نے آئندہ پارلیمانی اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا۔سی اِی او نے تمام متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے ضلعی الیکشن ٹیم کی صورتحال اور ضلع میں لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ءکے اِنعقاد سے متعلق اِنتظامات کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر نے اِنتخابی تیاریوں کے اہم پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرراجوری اوم پرکاش بھگت نے ضلع کے اِنتخابی منظر نامے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔ ضلع کے اِنتخابی فریم ورک کو 680 پولنگ سٹیشنوں اور مجموعی طور پر484,725رائے دہندگان کے ساتھ واضح کیا گیاجس میں 918 کے صنفی تناسب پر زور دیا گیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران اِنتخابی فہرست میں اِضافے اور حذف کی صورتحال کو بھی واضح کیا گیا۔میٹنگ میں تمام پولنگ سٹیشنوں پر یقینی بنائی جانے والی ضروری سہولیات کے حوالے سے تمام اے ایم ایفز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پولنگ سٹیشنوں کی فزیکل ویری فکیشن کی تکمیل پر روشنی ڈالی اور آئندہ اِنتخابات کے لئے ان کی تیاریوں کو یقینی بنایا۔ اِس بات کا اعادہ کیا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) مشینیں، بنیادی ڈھانچے کے علاوہ اَفرادی قوت ، اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کو آسان بنانے کے لئے مناسب وسائل موجود ہیں۔مزید برآں ،ضلعی ٹیم کی آپریشنل اِستعداد کار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی مراکز، ڈسپیچ ، رسیپٹ سینٹروں اورسٹرانگ روموں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی)اَقدام کے تحت رائے دہندگان کی تعداد میں اضافے اور شمولیت کوبڑھانے کے لئے ووٹر بیداری کی زبردست مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ سویپ سیل فعال طور پر بیداری پروگراموں کے اِنعقاد میں مصروف ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر اہل ووٹر کو اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کا اِختیار حاصل ہو۔ ضلع میں 379 حساس پولنگ سٹیشن ہیںجو اِنتخابی عمل کی حفاظت سخت چوکسی اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اِس کے علاوہ سپیشل سرویلنس ٹیموں (ایس ایس ٹی) اور فلائنگ سرویلنس ٹیموں (ایف ایس ٹی) کے ذریعے نقد رقم کی ضبطی کی صورتحال کے بارے میں بتایاگیا جو 12 لاکھ 54 ہزار روپے تھی۔چیف الیکٹورل آفیسر نے اے آر اوز اور نوڈل افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ضلع میں کی جارہی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کیں۔ اِس کے بعد اے آر اوز اور نوڈل افسران نے جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اَپنے اَپنے دائرہ اختیار میں پولنگ سٹیشنوں کی صفائی کو اور پولنگ سٹیشنوں تک مناسب رَسائی کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ اِنتخابات کے دوران رائے دہندگان کو ان کے جمہوری حقوق کے اِستعمال کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے رہنما اَصولوں ، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے لئے ٹائم لائنز اورمضبوط میڈیا مانیٹرنگ کی سختی سے تعمیل کی انتہائی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ شراکت داروں کو تفویض کردہ مختلف کاموں اور فرائض کا خاکہ بھی پیش کیا جس میں وسیع پیمانے پر ذمہ داریاں شامل ہیں۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن اِنتخابات کے اِنعقاد میں اَپنے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے انتخابی فرائض کی انجام دہی کے دوران مثالی عزم، لگن اور خلوص کا مظاہرہ کریں۔بعد میں پانڈرورانگ کے پولے نے گورنمنٹ ڈگری کالج راجوری میں قائم کاﺅنٹنگ سینٹروں اور سٹرانگ روموں کا دورہ کیا۔میٹنگ میں ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تیجندر سنگھ،سی او 237 بٹالین اشوک کمار، اے ڈی سی راجوری راجیو کھجوریہ، اے ڈی سی سندربنی راجیو مگوترا، اے ڈی سی نوشہرہ بابو رام ٹنڈن، اے ڈی سی کالاکوٹ محمد تنویر، جی ایم ڈی آئی سی فرید کوہلی، اے ایس پی عبدالمجیدباسو، سی اے سی آر محمدجہانگیر خان، اے سی پی شیراز چوہان، ڈی ڈی اِی ظہیر کیفی، ڈپٹی ڈی اِی او شکیل میر، ایس ڈی ایم تھانہ منڈی عابد حسین، سی پی او مقصود احمد، ڈی ایس اِی او سندیپ شرما، سی اے او سوہن سنگھ، ڈی پی اومحمد نواز چودھری، ڈی ایس ڈبلیو اووکیل احمد بٹ، اے آر ٹی او پون کمار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

Next Post

تیسری مدت میں ہر بدعنوان کے خلاف کارروائی ہوگی: مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
370 کی منسوخی کے بعد یہ آرٹیکل تاریخ کے اوراق میں کہیں کھو گیا /وزیر اعظم نریندر مودی

تیسری مدت میں ہر بدعنوان کے خلاف کارروائی ہوگی: مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS