Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیئرپرسن بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی ممبر نے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سے

متاثرہ قبائلی کنبوں کی اِمداد کیلئے ملاقات کی

by Indian Times
03/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شوپیان//انفو//سینکڑوں قبائلی کنبوں کے ایک وفد کی قیادت چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ( بی ڈی سی ) کوترنکاراجوری جاوید اِقبال چودھری اور بدھل راجوری ضلع ترقیاتی کونسل کی رُکن شازیہ کوثرکر رہے تھے، نے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا سے ملاقات کی اور حالیہ برفباری اور شدید بارشوں سے متاثر ہ کنبوں کے لئے اِمداد اور معاوضے کا مطالبہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ نے فعال تشخیصی اقدامات شروع کئے ہیں اور ایس ڈی آر ایف کے اَصولوں کے تحت معاوضے کے لئے 60 لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے اور اسے جلد ہی مقررہ عمل کی تکمیل کے بعد متاثرہ کنبوں کے کھاتوں میں جمع کیا جائے گا ۔

اُنہوں نے وفد کو مزید بین ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں دیگر شعبوں میں بھیجنے کی بھی یقین دہانی کی۔چیئر پرسن بی ڈی سی جاوید چودھری نے ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت معاوضے کے علاوہ ان متاثرہ کنبوں کے لئے فوری پناہ گاہ کی اِمداد کی ضرورتوں پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے قبائلی علاقوں میں واقع متعدد سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا ۔ چیئرپرسن نے متاثرہ کنبوں کی بروقت اِمداد کو یقینی بنانے کے لئے فعال اور فوری اِقدامات پر ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ اَدا کیا۔ ضلع ترقیاتی کونسل کی رُکن شازیہ کوثرنے شوپیاں کی اونچی چراگاہوں میں کوترنکا ۔

بدھل سب ڈویژن کے سینکڑوں کنبوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا اور کنبوں کی روزی روٹی کاسہارا دینے کے لئے خصوصی اِمدادی اقدامات کی درخواست کی ۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی کی ٹیموں سے ڈھوکوں کو موسم کی پیشگی معلومات کے لئے اِقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے بدھل کے متاثرہ کنبوں کے لئے 300 خیموں کی منظوری بھی دی جو اِس وقت ڈھوک یعنی پیر پنجال پہاڑی سلسلے میں شوپیان کی اونچی چراگاہوں میں ہیں۔اُنہوں نے وفد کے ذکر کردہ سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے ۔

اُنہوں نے نقل مکانی کرنے والے قبائلی کنبوں کو ہرقسم کی مدد کی یقین دہانی کی جس میں طبی ہیلتھ کیئر ، ویٹرنری کی دیکھ ریکھ، سماجی تحفظ اور ذریعہ معاش کی مدد شامل ہیں۔اُنہوں نے ضلع میں جاری قبائلی ویلڈر کے دیگر اِقدامات کے بارے میں بتایاجس میں پیر کی گلی کے قریب نقل مکانی کرنے والے کنبوں کے لئے قبائلی ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر بھی شامل ہے۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے متاثرہ کنبوں کی اِمداد کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کے لئے شکریہ اَدا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام متاثرہ کنبوں کو راحت اور معاوضہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دیگر علاقوں کا احاطہ کرے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نواور ایس ڈی آر ایف نے

Next Post

بیرونی سرمایہ کاری سے ہونگے جموں وکشمیرمیں لاکھوںملازمتوں کے مواقعے پیدا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یاترا پرامن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی: منوج سنہا

بیرونی سرمایہ کاری سے ہونگے جموں وکشمیرمیں لاکھوںملازمتوں کے مواقعے پیدا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS