Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سکینہ اِیتو نے جموں وکشمیر پرائیویٹ یونیورسٹی پالیسی 2025 کی تیاری کے طریقہ ¿ کار کا جائزہ لیا

by Indian Times
03/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو..وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر پرائیویٹ یونیورسٹی پالیسی۔ 2025 کی تیاری کے لئے طریقہ¿ کار کا جائزہ لیا گیا۔ یہ پالیسی ایک اہم سنگ میل ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو مضبوط بنانا ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شانت منو، سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم اور ایچ اِی ڈی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ وزیر موصوفہ نے پالیسی کے مسودے پر تفصیلی گفتگو کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ پالیسی جدید تقاضوں کے مطابق، عملی اور ترقی پسند ہوجو معیاری تعلیم کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ساتھ مو¿ثر نگرانی و ضابطہ سازی کو بھی یقینی بنائے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ پالیسی ایک سازگار ماحول فراہم کرے تاکہ معروف پرائیویٹ ادارے جموں و کشمیر میں یونیورسٹیاں قائم کر سکیں اور تعلیمی شفافیت، جوابدہی اور دیانت داری کو برقرار رکھا جا سکے۔اُنہوں نے کہا،”حکومت کا مقصد اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنانا، اِختراع کو فروغ دینا اور مقامی طلبا¿ کو معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔“وزیر تعلیم نے اَفسران کو ہدایت دی کہ پالیسی کا مسودہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا جائے جن میں طلبا¿ ، اساتذہ، سول سوسائٹی اور دیگر ماہرین شامل ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریونیو، صنعت وحرفت، مالیات اور دیگر محکموں سے بھی مشورہ کیا جائے تاکہ پالیسی کی تشکیل جامع ہو۔اُنہوںنے افسران کو تاکید کی کہ وہ شفاف رہنما خطوط تیار کریں اور انہیں عوامی رائے کے لئے منظرِ عام پر لائیں اور جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں مناسب ترامیم کریں۔وزیر موصوفہ نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر پرائیویٹ یونیورسٹی پالیسی۔ 2025 ایک رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرے جس کی مدد سے قابل اعتماد پرائیویٹ یونیورسٹیاں یونین ٹیریٹری میں قائم ہوں اور جموں و کشمیر کو ایک اُبھرتے ہوئے تعلیمی، اِختراعات اور سکل ڈیولپمنٹ کے مرکز کے طور پر ملک و بیرون ملک تسلیم کیا جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بچاﺅ وبحالی اورراحت کاری کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی /امت شاہ

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموں میں سیلاب کے بعد بحالی کے اَقدامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموں میں سیلاب کے بعد بحالی کے اَقدامات کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموں میں سیلاب کے بعد بحالی کے اَقدامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS