Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جموں میں سیلاب کے بعد بحالی کے اَقدامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
03/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے گزشتہ روز جموں کے دورے کے بعد جس میں اُنہوں نے حالیہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کا ذاتی طور پر جائزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج اِنتظامی سیکرٹریوں اور صوبائی اِنتظامیہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر فوری اور مقررہ وقت میں عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے شروعات میں چیف سیکرٹری نے متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے اور کم سے کم وقت میں بجلی کی فراہمی اور پینے کے صاف پانی سمیت ضروری خدمات کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے محکموں کے درمیان مکمل آہنگی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے بالخصوص سڑک رابطہ پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے کیوں کہ سڑکیں دیگر ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تیار کریں اور ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے صحت عامہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ہدایت دی کہ پینے کے پانی کی فراہمی سے پہلے تمام آبی ذرائع کا آلودگی کے لئے ٹیسٹ کیا جائے تاکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت کو مزید ہدایت دی کہ تمام متاثرہ دیہاتوں میں طبی کیمپ منعقد کئے جائیں، میڈیکل ٹیمیں صحت کی اہم جانچ کریں اور مقامی آبادی کو ضروری اَدویات کی دستیابی کویقینی بنائیں۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام عوامی بنیادی ڈھانچے بالخصوص تعلیمی و طبی ادارے، پُل اور سرکاری دفاتر کا تفصیلی حفاظتی آڈِٹ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان کی ساختی مضبوطی اور اِنسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے زور دیا کہ یہ تمام اَقدامات حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہیں اور واضح کیا کہ یہ ہدایات براہ راست مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ہیں اور اِس لئے ان کو اِنتہائی عجلت اور سنجیدگی کے ساتھ عملایاجانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہ صرف متاثرہ کنبوں کو فوری ریلیف اور بحالی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے بلکہ طویل المدتی بنیادوں پر مضبوط اِنفراسٹرکچر، آفاتِ سماوی کی تیاری اور حفاظتی اَقدامات کے ذریعے مستقبل میں ایسی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بھی کام کرے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکینہ اِیتو نے جموں وکشمیر پرائیویٹ یونیورسٹی پالیسی 2025 کی تیاری کے طریقہ ¿ کار کا جائزہ لیا

Next Post

جاوید رانا نے پونچھ میں بحالی کے اَقدامات کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے پونچھ میں بحالی کے اَقدامات کا لیاجائزہ

جاوید رانا نے پونچھ میں بحالی کے اَقدامات کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS