Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

زرعی شعبے کو مزید پرکشش اور منافع بخش بنائیں / چیف سیکرٹری

by Indian Times
03/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

زرعی شعبے کو مزید پرکشش اور منافع بخش بنائیں / چیف سیکرٹری
جموں/انفو    / چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے افسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کیلئے پر کشش اقتصادی منافع کے ساتھ زرعی شعبے کو مزید پرکشش اور منافع بخش بنائیں ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے پالیسی کے مالیاتی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کثیر الجہتی حکمت عملی پر زور دیا کیونکہ یہ شعبہ کسانوں کی آمدنی کو کئی گنا بڑھانے اور زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر مداخلتوں سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمینی سطح پر بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے محکمے کو کسانوں کو اس طرح سہولت فراہم کرنے کیلئے مشن موڈ میں کام کرنا ہو گا کہ وہ پانچ سال یا اس سے زیادہ حکومتی امداد برقرار رہے ۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کو یو ٹی کے طور پر ایک رول ماڈل بننا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اسکیم صرف اسی صورت میں کامیاب ہوتی ہے جب اسے زمین پر اچھی طرح سے نافذ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان زرعی مداخلتوں پر عمل درآمد کیلئے واضح انخلا کی حکمت عملی کے ساتھ تسلسل ہونا چاہئیے تا کہ کسانوں کو بیرونی امداد ختم ہونے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں ۔ قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) محکمہ زراعت کی پیداوار اتل ڈولو نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں مضبوط ترقی کے تصور پر ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کی طرف سے کلئیر کئے گئے پراجیکٹس کی فہرست پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ میٹنگ میں پی پی پی میں بیج اور بیج کی ضرب کاری کے سلسلے کی ترقی ، جموں و کشمیر میں مخصوص فصلوں کے فروغ ، فارم میکانائیزیشن اور آٹو میشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خاص شعبے میں مداخلتوں ، پیداوار اور نتائج پر غور کیا گیا ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں یو ٹی میں عمل آوری کیلئے اعلیٰ کمیٹی کے ذریعے پہلے ہی منظور شدہ دیگر پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے روہت کنسل کو کیا الوداع

Next Post

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں ACکی میٹنگ منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں ACکی میٹنگ منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS