Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں ACکی میٹنگ منعقد

by Indian Times
03/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں ACکی میٹنگ منعقد
جموں/انفو/لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں یہاں منعقدہ انتظامی کونسل ( اے سی ) نے جموں و کشمیر کے یو ٹی میں زرعی منڈیوں کے کام کرنے کے ضوابط کو منظوری دی ۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ جموں و کشمیر ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ مارکیٹ کمیٹی ( اے پی ایم سی ) ایکٹ 1997 جموں و کشمیر ریاستی تنظیم نو ایکٹ 2019 کے عمل کے بعد ختم ہو گیا ۔ یہ بورڈ جموں و کشمیر میں قائم منڈیوں کا انتظام اور ریگولیٹ کرے گا اور آج تک قانونی طریقہ کار کی عدم موجودگی کی وجہ سے درپیش اپریشنل مشکلات کو دور کرے گا ۔ بورڈ کی سربراہی اے سی ایس اے پی ڈی کریں گے اور اس میں منڈیز اور فوڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندے بطور ممبر ہوں گے اور دیگر آفیشل ممبران بھی ہوں گے ۔ نئے طریقہ کار کے لحاظ سے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جے اینڈ کے e-Nam پلیٹ فارم پر اور e-Nam پورٹل پر ای ۔ پے منٹس کے کیلئے کسی بھی سی اے اسٹور ، کولڈ سٹور ، 3 ٹن سے زیادہ کی گنجائش والے وئیر ہاوس اور کواپریٹو /ایف پی اوز / ایس ایچ جی ، اسٹور سینٹرز کو منڈیوں کے ذیلی یارڈ کے طور پر تجارت کے مقاصد کیلئے قرار دے گا ۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ ) جے اینڈ کے واحد اتھارٹی ہو گی جو جموں و کشمیر کے یو ٹی میں کسی بھی منڈی میں تجارت کیلئے متحد لائسنس جاری کرے گی ۔ اس میں جموں کشمیر کے باہر کے تاجروں کو جموں و کشمیر کے کاشتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ای ۔ نام پر تجارت کرنے کی اجازت دینے کا انتظام ہے ۔ اس مقصد کیلئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ ) کو اجازت ہے کہ وہ باہر کی اے پی ایم سی کے جاری کردہ لائسنسوں کو دیگر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر ای ۔ نام پورٹل پر تجارت کرنے کیلئے جائیز لائسنس کے طور پر تسلیم کریں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

زرعی شعبے کو مزید پرکشش اور منافع بخش بنائیں / چیف سیکرٹری

Next Post

جے ڈی اے نے جے ڈی اے کے اثاثوں ، دیگر خدمات کی منتقلی کیلئے ای سروسز کا آغاز کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جے ڈی اے نے جے ڈی اے کے اثاثوں ، دیگر خدمات کی منتقلی کیلئے ای سروسز کا آغاز کیا

جے ڈی اے نے جے ڈی اے کے اثاثوں ، دیگر خدمات کی منتقلی کیلئے ای سروسز کا آغاز کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS