Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جے ڈی اے نے جے ڈی اے کے اثاثوں ، دیگر خدمات کی منتقلی کیلئے ای سروسز کا آغاز کیا

by Indian Times
03/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جے ڈی اے نے جے ڈی اے کے اثاثوں ، دیگر خدمات کی منتقلی کیلئے ای سروسز کا آغاز کیا
جموں   انفو            یو ٹی حکومت کی ” میرا قصبہ میرا غرور 2.0 “ مہم کے ایک حصے کے طور پر جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آج جے ڈی اے کے اثاثوں کی منتقلی ، رہن رکھنے کی اجازت کیلئے درخواست اور کنوینس ڈیڈ پر عمل درآمد کی اجازت کیلئے درخواست کیلئے ای ۔ سروسز کا آغاز کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چئیر مین جے ڈی اے دھیرج گپتا کے ذریعہ باضابطہ طور پر شروع کی گئی ای خدمات شہریوں کو ان کی دہلیز پر شفاف اور موثر خدمات کی فراہمی کے جموں و کشمیر حکومت کے عزم کی ایک کڑی تھی ۔ آج ان ای سروسز کے رول آو¿ٹ کے ساتھ جے ڈی اے کے مختلف رہائشی اور تجارتی اثاثوںکے الاٹی اپنے گھر کے آرام سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں ، متعلقہ ادائیگیاں آن لائین کر سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں کی حیثیت کی نگرانی کر سکتے ہیں ۔ کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ جے ڈی اے پہلے سے ہی اپنی ویب سائٹ www.jda.jk.gov.in پر عمارت کی اجازت ، زمین کے استعمال میں تبدیلی ، پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، تجارتی اثاثوں کی درخواستوں کی نیلامی کی آن لائین پروسیسنگ فراہم کر رہا ہے ۔ شہری جموں ماسٹر پلان 2032 کی حدود میں کسی بھی جگہ کے اپنے ماسٹر پلان اراضی کے استعمال کو جانیں ۔ مندرجہ بالا تمام آن لائین خدمات تک ایک صارف دوست جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جو اینڈرائیڈ پلے سٹور پر دستیاب ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ماضی میں اٹھائے گئے مختلف ڈیجٹل اقدامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مکمل ڈیجٹل لینڈ منیجمنٹ سسٹم اور رئیل ٹائم بلڈنگ ایکٹیوٹی مانیٹرنگ اور کنٹرول سسٹم کیلئے سخت محنت کریں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ کاروباری عمل کی دوبارہ انجینئرنگ پر توجہ دیں تا کہ بہتر شفافیت کے ساتھ ای سروسز کو زیادہ موثر طریقے سے فراہم کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں ACکی میٹنگ منعقد

Next Post

ملی ٹینسی کے خلاف جدوجہد شدو مد سے جاری رہے گی /منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نیشنل اِی ۔ گورننس کانفرنس جموں وکشمیر کیلئے ایک اہم موقعہ / لیفٹیننٹ گورنر

ملی ٹینسی کے خلاف جدوجہد شدو مد سے جاری رہے گی /منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS