Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے کینٹین خدمات چلانے کےلئے شراکت

by Indian Times
04/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے کینٹین خدمات چلانے کےلئے شراکت
سری نگرانفوسٹیٹ ٹیکسز محکمہ کشمیر نے اَپنے مرکزی کمپلیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمپلیکس سولنہ میں کینٹین خدمات کا آغا ز کیا۔ کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی اینڈ پی آر مندیپ کور نے کینٹین کا اِفتتاح کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جے اینڈ کے ڈاکٹر رشمی سنگھ کی موجودگی میںکیا ہے۔سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کی طرف سے کینٹین کو چلانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے ۔دیہی ترقی محکمہ کے نیشنل رورل لائیو لی ہڈ مشن کی ” اُمید “ سکیم کے تحت ضلع گاندربل کی مختلف سیلف ہیلپ گروپوںکے آٹھ ممبران کی ایک ٹیم خدمات کا اِنتظام اَنجام دے گی۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اِشتراک ایک طرف تو اس کے ملازمین کو کمپلیکس کے اندر سستی اور حفظان صحت کے مطابق کھانے کے اِختیارات فراہم کرکے محکمہ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور دوسری طرف معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ذریعے قائم کئے جانے والے مائیکرو اَنٹرپرائزز کو بھی فروغ ملے گا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کی شناخت محکمہ آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ’اُمید‘ سکیم کے تحت کر رہی ہے اور انہیں پیشہ ورانہ طور پر تربیت دی جارہی ہے تاکہ یہ گروپ پیشہ ورانہ اَنداز میں ذمہ داری کو نبھانے میں پُر اعتماد ہوجائیں ۔ سیلف ہیلپ گروپ کے اَراکین نے بھی پہلی بار سرکاری محکمہ کے ساتھ ہاﺅس کینٹین کا اِنتظام کرنے کا موقعہ ملنے پر خوشی کا اِظہار کیا او ریقین دِلایا کہ وہ معیاری ذائقہ اور حفظان صحت کے مطلوبہ معیارات پر پورا اُتریں گے۔مندیپ کور نے سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کے اَفسران کے ساتھ مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈ مشن کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ سٹیٹ ٹیکسز محکمہ میں قائم کی گئی نئی کینٹین دیگر اَضلاع اور سرکاری محکموں میں خواتین سیلف ہیلپ گروپوں سے چلائی جانے والی اِسی طرح کی کینٹینوں کے لئے ایک ماڈل بن جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے صوبہ جموںمیں ہیلتھ کیئر شعبے کے کام کاج کا لیاجائزہ

Next Post

اتل ڈولو نے ایل ایس ڈی کے خلاف اٹھائے گئے کنٹینمنٹ اقدامات کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے ایل ایس ڈی کے خلاف اٹھائے گئے کنٹینمنٹ اقدامات کا لیا جائیزہ

اتل ڈولو نے ایل ایس ڈی کے خلاف اٹھائے گئے کنٹینمنٹ اقدامات کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS