Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے صوبہ جموںمیں ہیلتھ کیئر شعبے کے کام کاج کا لیاجائزہ

by Indian Times
04/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے صوبہ جموںمیں ہیلتھ کیئر شعبے کے کام کاج کا لیاجائزہ
جموںانفو سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے سول سیکرٹریٹ میں صوبہ جموںمیں صحت شعبے کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مختلف اہم کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا او رصوبہ جموں کے تمام چیف میڈیکل اَفسران ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں کو پبلک ہیلتھ ڈلیوری سسٹم کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں سلیم الرحمان نے صحت عامہ کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالنے کے علاوہ حصولیابیوں او ررُکاوٹوں کے بارے میں ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی۔سیکرٹری کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے کئے گئے مختلف نئے اقدامات سے متعلق جانکاری دی گئی جس میں ’ ’ سیو لائف جموں “چپٹرکے تحت 46ایمرجنسی روموں کی تشکیل او رجموں سکل اینڈ سمولیشن لیبارٹری کا قیام شامل ہے جہا ںجدید ترین بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہے ۔ سیکرٹری نے ہیلتھ کیئر کا ایک جامع نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام خدمات جیسے کہ احتیاطی ، تشخیصی اور علاج معالجے کی خدمات ضرورت مندوں کو فراہم کی جائیں تاکہ صحت سے متعلق اخراجات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔اُنہوں نے ہیلتھ مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم اور اِی ۔ آشدھی کے تحت ادویات کی تقسیم کو سب سینٹر لیول تک بڑھانے کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کے صحت اِداروں میں نظام کے تمام اجزا¿ کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے کہا ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ تمام اَضلاع سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو فالج او رجراثیمی نگہداشت کے بارے میں ضروری تربیت دی جائے ۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے سکل اینڈ سمولیشن سینٹر نگروٹہ میں تربیت فراہم کرنے کے لئے کیلنڈرتیار کرنے کے لئے کہا تاکہ دیگر محکموں کے ملازمین جیسے ٹرانسپورٹ ، سکولوں ، کالجوں ، ائیر لائنز کے عملے اور دیگر متعلقہ اَفراد کو بنیادی زندگی بچانے کی مہارتوں کے بارے میں صلاحیتوں میں اِضافہ کیا جاسکے۔سیکرٹری نے معیاری ہیلتھ کیئر کی خدمات کے بارے میں اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے مزید اِداروں کی نشاندہی کریں جو نیشنل کوالٹی اشورینس سٹینڈرڈ سر ٹیفکیشن کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے لئے منظور شدہ فنڈس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے علاوہ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ نبارڈ کے ڈی پی آر کی پیروی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں دیگر متعلقین کے علاوہ جموں صوبہ کے چیف میڈیکل اَفسران اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

رام نومی اور دسہرہ کے تہواروں پر سید محمد الطاف بخاری کی مبارکباد

Next Post

خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے کینٹین خدمات چلانے کےلئے شراکت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے کینٹین خدمات چلانے کےلئے شراکت

خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے کینٹین خدمات چلانے کےلئے شراکت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS