Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سکینہ اِیتو نے سری نگر وجموں کمپوزِٹ ریجنل سینٹروں کی کارکردگی اور کا م کاج کا جائزہ لیا

by Indian Times
04/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…….. وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے بُزرگ شہریوں اورجسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈِی ایس) کے فائدے کے لئے طریقہ¿ کار کو آسان بنانے اور عوام دوست اَقدامات کو اَپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر موصوفہ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سری نگر و جموں کے کمپوزٹ ریجنل سینٹروں( سی آر سی) کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری کمشنر سماجی بہبود سرمد حفیظ، ڈائریکٹران سماجی بہبود کشمیر و جموں، ڈائریکٹر سی آر سی سری نگر و جموں، ایگزیکٹویو ڈائریکٹر سٹیٹ رہیبلی ٹیشن کونسل جے اینڈ کے، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آرٹیفیشل لمبس مینو فیکچرنگ کارپوریشن آف اِنڈیا(اے ایل آئی ایم سی او)، ضلعی سماجی بہبود اَفسران و دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ آﺅٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا ۔ وزیرموصوفہ نے ڈِس ایبلیٹز سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور معاون آلات کی فراہمی کے عمل کو مو¿ثر اور آسان بنانے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ اِستفادہ کنندگان ان سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔اُنہوں نے سی آر سی حکام کو مزید ہدایت دی کہ وہ ضلعی صدورمقامات سے باہر بیداری کیمپوں کا اِنعقاد کریں اور دُور دراز اور پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچ کر لوگوں کو دستیاب سہولیات سے آگاہ کریں۔سکینہ اِیتو نے کوالٹی اشورینس کی اہمیت پر زو ردیتے ہوئے سی آر سی اور اے ایل آئی ایم سی او کو ہدایت دی کہ وہ مستحقین میں تقسیم کرنے سے قبل تمام معاون آلات کے معیار کی سختی سے جانچ کریں۔اُنہوں نے جسمانی طور خاص اَفراد کو اوپری منزلوں پر قائم تشخیصی مراکز تک رَسائی میں درپیش مشکلات کی طرف بھی توجہ دِلائی اور متعلقہ محکموں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے محکمہ سماجی بہبود پر زور دیا کہ وہ اُن لوگوں کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کریں جو اَپنے آدھار کارڈ حاصل کرنے یا اَپ ڈیٹ کرنے سے قاصر ہیں تاکہ وہ پنشن اور دیگر فلاحی فوائد سے محروم نہ رہیں۔وزیر موصوفہ نے جسمانی طور خاص اَفراد کی خود اَنحصاری کے لئے قرض کی سہولیات فراہم کرنے کی وکالت کی تاکہ وہ معاشی طور پرخود مختار بن سکیں۔ اُنہوں نے کہا،”حکومت کو اِس شعبے میں مزید کام کرناہے۔لوگوں کو ہماری ضرورت ہے اور یہ ہماری ذِمہ داری ہے کہ ہم سپورٹ ، کیئر اور وقار کے ساتھ اُن کی دہلیز تک پہنچیں۔“ اِس سے قبل سی آر سی سری نگر و جموں اور اے ایل آئی ایم سی او کے نمائندگان نے اَپنے کام کاج اور اَب تک کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکموں او راَضلاع کو خراب موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی

Next Post

اگلی بار بھارت تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا/آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
فوج کی بہادری سے جدید ٹینکی آلات سے اب بھارت اب کمزور ملک نہیں رہا

اگلی بار بھارت تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا/آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS