Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جب ضرورت پڑی تو کسی بھی سرحد کو عبور کریں گے راجناتھ سنگھ

by Indian Times
04/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر ….03اکتوبر…. سی این آئی…….. اوڑی سرجیکل اسٹرئیک ، بالاکوٹ فضائی حملوں اور آپریشن سندور کے ذریعے این ڈی اے حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کیلئے جب بھی ضروری ہو ملک کسی بھی سرحد کو عبور کر سکتا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جب ہندوستان کی عزت اور وقار کی بات آتی ہے تو ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ این ڈی اے حکومت نے سال 2016 کے سرجیکل اسٹرائیک، سال 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے اور حالیہ آپریشن سندور کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کے لیے جب بھی ضروری ہو ملک کسی بھی سرحد کو عبور کر سکتا ہے۔جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او) کے زیر اہتمام ’جیٹو کنیکٹ‘ میں خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ لوگوں کو ان کے مذہب سے شناخت کرکے مارا گیا، لیکن جب ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تو اس نے مذہب کو نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا ” حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے لیے صرف دہشت گردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ ہم نے وہاں کبھی بھی کسی فوجی یا سویلین ادارے پر حملہ نہیں کیا۔ اگر ہم چاہتے تو پہلے بھی ایسا کر سکتے تھے، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا“۔سنگھ کے مطابق، فوجی اور اقتصادی طاقت کو بڑھانے پر مرکزی حکومت کی توجہ کا مقصد تسلط نہیں بلکہ مذہب، عقیدے اور انسانی اقدار میں جڑے نظریات کی حفاظت کرنا ہے جو بھگوان مہاویر کی تعلیمات میں جھلکتے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا ” جب ہندوستان کی عزت اور وقار کی بات آتی ہے تو ہم نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، چاہے وہ 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک ہو، 2019 کی فضائی کارروائی ہو یا 2025 کا آپریشن سندور ہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت اور ہر ملک کی جان و مال کی حفاظت کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، کسی بھی سرحد کو عبور کریں گے“۔ دفاعی برآمدات پر وزیر دفاع نے نوٹ کیا کہ جب 11 سال قبل این ڈی اے حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا، تو ملک کی برآمدات تقریباً 600 کروڑ روپے تھیں، جو اب بڑھ کر 24،000 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2029 تک، انہوں نے اندازہ لگایا کہ یہ تعداد 50,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔خود انحصاری کی طرف ملک کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ بیرونی ممالک پر انحصار مسلسل کم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ”لوکل فار گلوبل اور وکل فار لوکل “کے نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک اب کھلونے سے لے کر ٹینک تک مصنوعات کی ایک وسیع رینج تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ”ہندوستان تیزی سے دنیا کا مینوفیکچرنگ ہب بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان دنیا کی فیکٹری بن کر ابھرے گا۔ “

ShareTweetSendSend
Previous Post

اگلی بار بھارت تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا/آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی

Next Post

دانشورانہ طاقت ہماری سب سے بڑی فتح / وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

دانشورانہ طاقت ہماری سب سے بڑی فتح / وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS