Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعظم نریندر مودی نے برسوں کا خواب پورا کیا / امیت شاہ

by Indian Times
05/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم نریندر مودی نے برسوں کا خواب پورا کیا / امیت شاہ
سرینگر04جنوری         سی این آئی       جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے برسوں کے اس خواب جو ہم دیکھ رہے تھے کہ ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے کو شرمندہ تعبیر کیا گیا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہے اور جو بھی جموں کشمیر سے شروع ہوا ہے وہ ملک کے دیگر ریاستوں تک پہنچایا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تر پورہ دورے کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے وہاں عوامی جلسہ سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو وعدے کئے ہیں ان کو عملایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم کا جو نظریہ ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے مرکزی سرکار اپنے وعدہ پر کار بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں گڈ گورننس انڈیکس شروع کیا گیا ہے اور اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ضلع کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے، نتیجہ کو ہدف بنایا جا سکے اور ترسیل کا نظام بنایا جا سکے۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں کچھ سیاسی لیڈران ذاتی مفاد کیلئے پروپگنڈا کر رہے ہیں۔ تاہم میں یہ نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہو کہ کروڑوں روپے کی صنعتی پالیسیاں جموں کشمیر میں رائج ہو رہی ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان بے بنیاد پروپگنڈا کی جانب توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہے اورجو بھی جموں کشمیر سے شروع ہوا ہے وہ ملک کے دیگر ریاستوں تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو وعدے کئے ہیں ان کو عملایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم کا جو نظریہ ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور ممتا بنرجی سب مل کر 370 کو ہٹانے کی مخالفت کر رہے تھے، برسوں سے ہم خواب دیکھ رہے تھے کہ جب ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے اور 5 اگست 2019 کو مودی جی نے پارلیمنٹ میں 370 کو اکھاڑ پھینکا۔ مودی جب وزیراعظم بنے تو پلوامہ اور اڑی حملے ہوئے تو دس دنوں کے اندر مودی نے فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستان کے گھر میں گھس کر عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے سماجی بہبود محکمہ کی ڈیلیوری ایبلز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Next Post

راجوری سپورٹس سوسائٹی کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
راجوری سپورٹس سوسائٹی کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

راجوری سپورٹس سوسائٹی کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS