Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے سماجی بہبود محکمہ کی ڈیلیوری ایبلز کی عمل آوری کا جائزہ لیا

by Indian Times
05/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے سماجی بہبود محکمہ کی ڈیلیوری ایبلز کی عمل آوری کا جائزہ لیا
جموں       انفو          چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کمشنر سیکرٹر ی سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ محکمہ کے لئے مقررہ کردہ ڈیلیورایبلز کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ تمام جسمانی طور خاص اَفراد تک پہنچیں اور انہیں مدد فراہم کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آبادی کا یہ حصہ ہمارے معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہے او ر یہ ہر طرح کی سہولیت کے مستحق ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منشیات کی بدعت سے نجات کے سلسلے میں اَپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اوراُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ بالخصوص سکولوں او رکالجوں میں ” نشا مُکت ابھیان“ سے متعلق تقریبات منعقد کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ نشے کے عادی اَفراد کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں واپس لانے کے لئے ہماری ہمدردی او رمدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ اَپنی زندگی باوقار طریقے سے گزارسکیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے اَضلاع میں اولڈ ایج ہوم ، وَن سٹاپ سینٹروں اور ناری نکیتن کے قیام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اولڈ ایج ہومز ایک ہی چھت کے نیچے کسی بھی قسم کے اِمداد کے لئے ایک نقطہ رابطہ کے علاوہ تفریح اور سماجی کاری کے مراکز ہونے چاہئیں۔چیف سیکرٹری نے ہر مصیبت میں گھری خاتون کے لئے دی گئی سہولیات تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے انہیں ضروری تحفظ فراہم کرنے ، انہیں وہاں قانونی اور دیگر اِمداد فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے کمشنر سیکرٹری سے کہا کہ وہ اَپنے تمام ہیلپ لائن نمبروں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور انہیں اِی یو این این اے ٹی اور دیگر ویب سائٹوں پر بھی ہوسٹ کریں۔کمشنر سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو مطلع کیا کہ محکمہ نے عوام کی آسانی کے لئے اَپنی ہر سروس کو آن لائن کیا ہے۔مزید بتایایا کہ ہر ضلع میں ایک ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر ، ناری کیتن اور وَن سٹاپ سینٹر اور ہر ڈویژن میں چار ماڈل ناری کیتن ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی اِنکشاف کیا کہ محکمہ جلد ہی ضرورت مندوں کو مزید 700 ٹرائی سائیکلیں فراہم کرنے جارہا ہے اور ان کے لئے سکیم کو پورا کرے گا۔ مزید برآں، محکمہ نے اَپنی تمام پنشن سکیموں کو سچیوریٹیڈ کیا چاہے وہ بوڑھے اَفراد ، بیواﺅں ، خواجہ سراﺅں یا جسمانی طور خاص اَفراد کو فراہم کئے جائیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ تمام محکموں کو ڈیلیوری ایبلز تفویض کرنے کا فیصلہ حکومت کا اَپنی نوعیت کا پہلا او راِختراعی اقدام ہے جس کا مقصد تمام شعبوں میں تبدیلی کے عمل کو ترجیح دیتے ہوئے یونین ٹیریٹری میں ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔یہ ڈیلیوری ایبلز جموںوکشمیر کی مجموعی نظم و نسق میں زیادہ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی شعبوں کی وسیع پیمانے پر وضاحت کرتی ہیں اور تمام محکموں کے لئے ماہانہ ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ اہداف کا تعین کرتی ہیں۔ ڈیلیوری ایبلز کی فہرست میں وسیع پیمانے پر تقریباً 1250 اہداف شامل ہیں جو عوامی خدمت کو بہتر بنانے سے متعلق ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق ممبر پارلیمنٹ اور سابق رُکن اسمبلی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے برسوں کا خواب پورا کیا / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 کوئی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا:امت شاہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے برسوں کا خواب پورا کیا / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS