Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دھیر ج گپتا نے اَفسران کو ہدایت دی

by Indian Times
05/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دھیر ج گپتا نے اَفسران کو ہدایت دی
جموں/04فروری/پرنسپل سیکرٹری مکانات شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں دارالخلافائی شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور اَفسران کومقررہ مدت میں اِس کی تکمیل کے لئے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر رمیش کمار، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او ) جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( جے ایس سی ایل ) راہل یادو ، جنر ل منیجر ( فائنانس) جے ایس سی ایل اور اِی۔ بسز پروجیکٹ جے اینڈ کے کے نوڈل آفیسر آشیش آنند اور ٹاٹا موٹرز کے نمائندوں کی قیادت میں کے وِجے مینن ، چیف آپریشنز آفیسرز کے سنجیو ا راﺅ ،جنرل منیجر گورنمنٹ اینڈ پبلک افیئر ز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او) سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( ایس ایس سی ایل)اطہر عامراور دیگر اَفسران نے عملی طور پر میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کے آغاز پر جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او ) راہل یادو نے پروجیکٹ پر اَب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اُنہوں نے چیئر کو جانکاری دی کہ دونوں شہروں میں ڈیپو کے لئے اَراضی کی نشاندہی کر کے ٹاٹا موٹرز لمٹیڈ کے حوالے کی گئی ہے ۔ چیئر کو الیکٹرک بسیں چلانے کے لئے عارضی روٹوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے بات کرتے ہوئے ٹاٹاموٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈیپو کی تعمیر کو مکمل کرے اور مقررہ وقت کے اَندر الیکٹرک بسوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔دھیرج گپتا نے ٹاٹا موٹرزکو ہدایت دی ،” بسوںکو اپریل تک پہنچایا جائے اور جلد اَز جلد کام شروع کیا جائے ۔“اُنہوں نے جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( جے ایس سی ایل) اور سر ی نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ( ایس ایس سی ایل) کے سی اِی اوز سے کہا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر وں کے ساتھ ساتھ یونین ٹیریٹری کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشاورت سے راستوں کو حتمی شکل دیں۔دھیرج گپتا نے مزیدکہا کہ تمام منصوبہ بندی اور قانونی کام 15 فروری تک مکمل کئے جائیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ترجیحی منصوبہ ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا ذاتی طور پر اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں کیوں کہ جموںوکشمیر اِس برس جی 20 اجلاس کے لئے تیار ہے۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ جے ایس سی ایل اور ایس ایس سی ایل کے سی اِی اوز کام کی نگرانی کریں اور ہفتہ وار پیش رفت رِپورٹ پیش کریں ۔اُنہوں نے دونوں خطوں کے صوبائی کمشنروں سے کہا کہ وہ رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے میٹنگ منعقد کریں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ حکومت جموںوکشمیر 200 الیکٹرک بسوں کا بیڑا خرید رہی ہے جن میں سے جموںوکشمیر یوٹی کے جموں اور سری نگر کے دارالخلافائی شہروں ہر ایک کے لئے 100 ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سارس آجیو یکا میلے کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سارس آجیو یکا میلے کا کیااِفتتاح

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سارس آجیو یکا میلے کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS