لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سارس آجیو یکا میلے کا کیااِفتتاح
جموں/04فروری/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ایکو اپلیکس کراﺅن باغ بہو میں 11 روزہ سارس آجیو یکا میلے کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) اور محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کو ملک بھر سے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کاروباریوں کو مد عو کرنے پر مبارک باد دی۔ یہ ایگزبشن 15 ریاستوں اور یوٹیز سے دیہی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کا سب سے بڑا اِجتماع ہے جو اَپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور بڑے خریداروں کے ساتھ تعلق استوار کرنے کے لئے ہے۔اُنہوں نے کہا ،” خواتین کاروباری اَفراد سماجی و اِقتصادی ترقی کی اہم دیرپا قوت ہوں گی ۔ ایس ایچ جیز دیہی علاقوں میں خواتین دست کاروں اور کاروباریوں کی مدد کرنے میں قابل تعریف کام کر رہے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اَمرت کال کے پہلے بجٹ میں خواتین کو ترجیح دی گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ 81 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس کو بڑے پروڈیو سر اَنٹرپرئزز کی تشکیل سے معاشی بااِختیار بنانے کے اَگلے مرحلے تک پہنچنے کے قابل بنایا جائے گا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں خواتین کی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی کوششو ںکا بھی اِشتراک کیا۔جموںوکشمیر یوٹی میں ” ساتھ“ ،” حوصلہ“ جیسی مختلف نئی سکیموں کا مقصد سیلف ہیلپ گروپس کو ان کے کاربار ، تربیت اور بہتر پیکیجنگ ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے تعاون کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے تاکہ وہ ملک بھر میں صارفین کی منڈیوں کی خدمت کے لئے کام کو بڑھا سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں تھوڑے ہی عرصے کے اَندر دیہی علاقوں کی تقریباً چھ لاکھ خواتین 74,000 سیلف ہیلپ گروپس سے منسلک ہوچکی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے بغیرکسی ضمانت ، تربیت اور ضروری مدد کے مالی مدد فراہم کرکے خواتین کی اَنٹرپرینیورشپ تحریک کو تیز کیا ہے تاکہ ناری شکتی اتما نربھر جموں وکشمیر کے سفر میں اَپنا حصہ اَدا کرسکے۔اُنہوں نے کہا،” جموں و کشمیر آندھرا پردیش کے بعد ملک کی دوسری یوٹی ہے جس نے خواتین کاروباریوں کے لئے ایک وقف صنعتی اسٹیٹ بنایا ہے۔ خواتین کو اقتصادی طور پر خود مختار بنانے کے لئے دیہی روزی روٹی مشن کے تحت کرشی سخی اور پشو سخی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ سارس آجیو یکا میلہ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ پہل کو نئے سرے سے زور دے گا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سارس پتر یکا جاری کیا جس میں جموںوکشمیر دیہی روزی روٹی مشن کے سفر کو دِکھایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آر ایل ایم کی آفیشل ویب سائٹ اور ایک ٹول فری ہیلپ لائن بھی شروع کی ۔ یہ سہولیات جے کے آر ایل ایم کو اَپنی خدمات کے بارے میں رائے حاصل کرنے اور مشن کے بارے میں عام لوگوں کو مطلع کرنے میں مدد کریں گی۔ ویب سائٹ کو ایس ایچ جیز کو مارکیٹنگ کا ربط فراہم کرنے اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جے کے آر ایل ایم کی جموںوکشمیر میں اِس طرح کی تقریب منعقد کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ ایس ایچ جیز کی خواتین کو وسیع پیمانے پر روشناس کرے گا۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور اور مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم محترمہ اِندو کنول چب نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور اس پہل کے مقاصد کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پر سیلف ہیلپ گروپس کے اَرکان ، کاریگر اور ممتاز شہری موجود تھے۔






