جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دے رہی ہے/ ڈاکٹر راگھو لنگر
جموں/انفو/ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموںوکشمیر نے پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی اینڈ ایم ڈی )کی رہنمائی میںکنونشن سینٹر میں دیرپا ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی) پر ایک روزہ علاقائی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا تاکہ ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دی جاسکے۔ورکشاپ میں یواین ڈی پی اور نیتی آیوگ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بھی حصہ لیااور ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کی تیاری اور اسے حتمی شکل دینے کے بارے میں ضروری رہنمائی اور معلومات فراہم کیں۔ورکشاپ میں صوبہ جموں کے تمام اَضلاع سے نامزد ضلعی اَفسران نے شرکت کی جن میں متعلقہ چیف پلاننگ اَفسران اور ضلع شماریات اور تشخیصی اَفسران شامل تھے جنہوں نے حصہ لیا اور سال 2023ءکے لئے ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں مدد کی۔ڈی آئی ایف کو حتمی شکل دینے کے بعداِن اِشاریوں پر ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا تاکہ وقتاً فوقتاً اَضلاع کی نگرانی اور درجہ بندی کی جاسکے۔سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے جے اینڈ کے ایس جی ڈی ڈسٹرکٹ اِنڈکس کی تشکیل کے لئے ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دینے ، اِس کے مستقبل کے اِستعمال اور بجٹ کو مختص کرنے کے ساتھ منسلک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ معلومات کی حوصلہ اَفزائی کر رہی ہے اور ماہانہ رِپورٹیں لیفٹیننٹ گورنر کو جائزہ کے لئے پیش کی جاتی ہے۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیاکہ معلومات کے دُور میں عوا م کو درست معلومات فراہم کرنے کے لئے ڈیٹا اِکٹھا کرنے اور پھیلانے کے لئے ایک ٹھوس فریم ورک قائم کرنا بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ معلومات عوامی طور پر قابل رَسائی ہوجائیں گی اور اسے حکومت کی کارکردگی اور محکموں کے کام کاج کو جانچنے کے لئے ایک بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ڈاکٹر راگھو لنگر نے شفاف ڈیٹا سسٹم کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِشاریوں کا ایک لائیو ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس سے عوام ، میڈیا اور دیگر شراکت داروں کو نظام کا تنقیدی تجزیہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ ڈیش بورڈ میں مختلف رِپورٹس شامل ہوں گی ، بشمول سیکٹر، اِنٹرااور اِنٹرڈسٹرکٹ ڈیٹااور ادارہ جاتی ڈیلیوری جانچ پڑتال سے مشروط ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈیش بورڈ نتائج کی بنیاد پر بجٹ مختص کرنے میں مدد کرے گا۔ڈاکٹر راگھو لنگر نے اِس بات پر زور دیا کہ غیر فعال اخراجات کا دور ختم ہو رہا ہے اور نیا نظام آخرکار تمام حکومتیں اَپنائیں گی ۔ اُنہوں نے محکموں اور ضلعی اَفسران کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ فریم ورک کا اَچھی طرح سے مطالعہ کریں اور اَپنی رائے کے ساتھ جواب دیں۔یو این ڈی پی اِنڈیا پالیسی کے ماہرجیمن اتھپ نے جموںوکشمیر یوٹی میں دیر پا ترقی کے اہداف اور ایس ڈی جی پروجیکٹ کی عمل آوری کے منصوبے کے تعارف پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے قیمتی معلومات بشمول ضلعی اِشارے کی لوکلائزیشن اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ کی ترقی کا اشتراک کیا۔ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموںوکشمیر ستویر کور سوڈن نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں شرکا¿ کو دیرپا ترقی ے اہداف ( ایس ڈی جی) پر ورکشاپ کی اہمیت ، اس کے حصول کے لئے مرکزی حکومت کے عزم اور اِس کوشش میں جموںوکشمیر یوٹی کے کردار کے بارے میں بتایا۔اِس سے قبل گذشتہ برس دسمبر میں جموں میں یوٹی سطح کا ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں ایس ڈی جی پروگریس رِپورٹ 2022 سے جموںوکشمیر یوٹی اِنڈیکیٹر فریم ورک ( یو ٹی آئی ایف)اور ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو بہتر بنانے کے لئے چیف پلاننگ اَفسران کے ساتھ ان کے تبصروں اور تجاویز کے لئے شیئر کیا گیا تھا۔






