Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نامیاتی کاشتکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی طریقوں کی وکالت کی

by Indian Times
05/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔انفو۔۔۔۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جو شیرِ کشمیر زرعی سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی جموں (سکاسٹ (جموں) کے پرو چانسلر بھی ہیں، نے بابا جیتو چٹھہ آڈیٹوریم میں یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے معاشی مستقبل کو تشکیل دینے میں زرعی شعبے کے کلیدی کردار پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے فارغ التحصیل سکالروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے نہ صرف امکانات سے بھرپور ہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہیں۔ اُنہوں نے اعتراف کیا کہ موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی کمی اور اُبھرتے ہوئے عالمی معیار زرعی میدان کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ زمین کے بکھرے ہوئے ذخائر، پانی کے ذخائر کی کمی اور کیمیائی کھادوں کا غیر چیک شدہ استعمال ایسے مسائل ہیں جو فوری اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس کے لئے دیرپااور نامیاتی زرعی طریقوں کی طرف فیصلہ کن پیش رفت ضروری ہے۔ اُنہوں نے خوراکی زنجیر میں مائیکرو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے خطرے اور موسمیاتی غیر یقینی صورتحال کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی بیداری اَب اِختیاری نہیں ہے بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے فارغ التحصیل طلبا¿ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ سکاسٹ کے اعلیٰ اقدار کو اپناتے ہوئے دیہی ترقی کے بڑے مشن کا حصہ بننا چاہیے۔ اُنہوں نے طلبا¿ سے کہا کہ وہ روزگار تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بنیں۔اُنہوں نے یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یکس سیٹو جین بینک کے قیام کی سراہناکی جو مقامی بیجوں کی اقسام اور فصلوں کی تنوع کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا،”ایسا انفراسٹرکچر تب ہی کارگر ہوگا جب اس کے ساتھ موزوں صلاحیتیں جڑیں گی۔“وزیر اعلیٰ نے طلبہ اور فیکلٹی سے اپیل کی کہ وہ دستیاب سہولیات کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں تاکہ زرعی سائنس کے بدلتے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔تقریب میں دیگر معززین میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا مہمان خصوصی ، وزیربرائے زراعت وبہبود کساناں جاوید احمد ڈار، چیف سیکرٹری اتل ڈولو اور پرنسپل سیکرٹری شیلندر کمار شامل تھے۔ ان سب نے یونیورسٹی کو سلور جوبلی کی مبارکباد دی اور وائس چانسلر و فیکلٹی کواین اِی پی ۔2020سٹارٹ اپ انڈیا اور وِکست بھارت@ 2047 جیسے قومی ویژنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے پر سراہا۔وائس چانسلر پروفیسر بی این ترپاٹھی نے یونیورسٹی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سکاسٹ جموں کی تعلیم، تحقیق، اختراعات اور مسلسل کامیابیوں کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا،”ہماری بہترین کارکردگی ان پیٹنٹس، سٹارٹ اپس اور علم کی منتقلی سے ظاہر ہوتی ہے جن سے ہم کسان طبقے کو بااِختیار بنا رہے ہیں۔“کانووکیشن میں 446 ڈگریاں تفویض کی گئیں جن میں 157 ماسٹرز، 46 ڈاکٹریٹ اور 243 انڈرگریجویٹ ڈگریاں شامل تھیں جبکہ 8 گولڈ میڈلز نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا¿ کو دئیے گئے۔ متعدد ماہرین، اِختراع کاروںاور زرعی کاروباری شخصیات کو بھی ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔اِس موقعہ پر کسانوں کے لئے ہوسٹل اور جدید فیکلٹی بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا گیاجو کیپکس ۔نبارڈ اور جموں و کشمیر حکومت کی مدد سے مکمل کئے گئے، جس سے سکاسٹ جموں کی علمی و تحقیقی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔تقریب میں یونیورسٹی کونسل، بورڈ آف مینجمنٹ کے اراکین، فیکلٹی، طلبہ، کسان اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا

Next Post

جاوید رانا نے کیابانڈی پورہ میں کشمیر فارسٹ ٹریننگ سکول کا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے کیابانڈی پورہ میں کشمیر فارسٹ ٹریننگ سکول کا دورہ

جاوید رانا نے کیابانڈی پورہ میں کشمیر فارسٹ ٹریننگ سکول کا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS